aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दिलकश"
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میںکیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
کتنی دلکش ہیں تری تصویر کی رعنائیاںلیکن اے پردہ نشیں تصویر پھر تصویر ہے
کتنی دل کش ہیں یہ بارش کی پھواریں لیکنایسی بارش میں مری جان بھی جا سکتی ہے
کوئی دل کش نظارہ ہو کوئی دلچسپ منظر ہوطبیعت خود بہل جاتی ہے بہلائی نہیں جاتی
سایہ کی طرح ساتھ پھریں سرو و صنوبرتو اس قد دل کش سے جو گلزار میں آوے
بہار آئے تو خود ہی لالہ و نرگس بتا دیں گےخزاں کے دور میں دل کش گلستانوں پہ کیا گزری
کتنا دل کش ہے تری یاد کا پالا ہوا اشکسینۂ خاک پہ مہتاب گرا ہو جیسے
سینکڑوں دل کش بہاریں تھیں ہماری منتظرہم تری خواہش میں لیکن ٹھوکریں کھاتے رہے
ایسا دلکش تھا کہ تھی موت بھی منظور ہمیںہم نے جس جرم کی کاٹی ہے سزا زنداں میں
اے انقلاب نو کے اجالے کہاں ہے توسڑکوں پہ میرے شہر کی کب تک دھواں رہے
بڑے دلکش ہیں دنیا کے خم و پیچنظر میں زلف سی لہرا رہی ہے
کس درجہ مرے شہر کی دل کش ہے فضا بھیمانوس ہر اک چیز ہے مٹی بھی ہوا بھی
ہے لہو شہیدوں کا نقش جاوداں یارومقتلوں میں ہوتی ہے آج بھی اذاں یارو
قربتیں لاکھ خوبصورت ہوںدوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی
وہ سادگی میں بھی ہے عجب دل کشی لئےاس واسطے ہم اس کی تمنا میں جی لئے
نکہت وہی سرور وہی دل کشی وہیآمد یہ آپ کی ہے کہ جھونکا بہار کا
یہ دل کشی کہاں مری شام و سحر میں تھیدنیا تری نظر کی بدولت نظر میں ہے
دل کشی تھی انسیت تھی یا محبت یا جنونسب مراحل تجھ سے جو منسوب تھے اچھے لگے
دیکھ لینا ایک دن بے روزگاری کا عذابچھین کر چہروں کی ساری دل کشی لے جائے گا
وہ داستاں جو تری دل کشی نے چھیڑی تھیہزار بار مری سادگی نے دہرائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books