aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दोपहर"
ہے عجیب شہر کی زندگی نہ سفر رہا نہ قیام ہےکہیں کاروبار سی دوپہر کہیں بد مزاج سی شام ہے
اے دوپہر کی دھوپ بتا کیا جواب دوںدیوار پوچھتی ہے کہ سایہ کدھر گیا
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
یہ صبح کی سفیدیاں یہ دوپہر کی زردیاںاب آئینے میں دیکھتا ہوں میں کہاں چلا گیا
اکیلے گھر میں بھری دوپہر کا سناٹاوہی سکون وہی عمر بھر کا سناٹا
کبھی تو سرد لگا دوپہر کا سورج بھیکبھی بدن کے لیے اک کرن زیادہ ہوئی
تجھے ہم دوپہر کی دھوپ میں دیکھیں گے اے غنچےابھی شبنم کے رونے پر ہنسی معلوم ہوتی ہے
دوپہر تک بک گیا بازار کا ہر ایک جھوٹاور میں اک سچ کو لے کر شام تک بیٹھا رہا
خواہش سکھانے رکھی تھی کوٹھے پہ دوپہراب شام ہو چلی میاں دیکھو کدھر گئی
عجب ہے مہرؔ سے اس شوخ کے وصال کا وقتوہ دوپہر کہ جو مخصوص ہے زوال کا وقت
کل دوپہر کو ساتھ رہا تھا وہ دیر تکپھر اس کے بعد شام رہی شام ہی رہی
پھر وہی لمبی دوپہریں ہیں پھر وہی دل کی حالت ہےباہر کتنا سناٹا ہے اندر کتنی وحشت ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books