aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दोहराई"
دہرائی جا سکے گی نہ اب داستان عشقکچھ وہ کہیں سے بھول گئے ہیں کہیں سے ہم
داستان شوق کتنی بار دہرائی گئیسننے والوں میں توجہ کی کمی پائی گئی
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
وہ داستاں جو تری دل کشی نے چھیڑی تھیہزار بار مری سادگی نے دہرائی
مجھ کو مری شکست کی دوہری سزا ملیتجھ سے بچھڑ کے زندگی دنیا سے جا ملی
یہ سارا جسم جھک کر بوجھ سے دہرا ہوا ہوگامیں سجدے میں نہیں تھا آپ کو دھوکا ہوا ہوگا
کہہ کے یہ پھیر لیا منہ مرے افسانے سےفائدہ روز کہیں بات کے دہرانے سے
یہ کون آنے جانے لگا اس گلی میں ابیہ کون میری داستاں دہرانے والا ہے
جو سنتے ہیں کہ ترے شہر میں دسہرا ہےہم اپنے گھر میں دوالی سجانے لگتے ہیں
جھوٹ ہے سب تاریخ ہمیشہ اپنے کو دہراتی ہےاچھا میرا خواب جوانی تھوڑا سا دہرائے تو
اوروں کی محبت کے دہرائے ہیں افسانےبات اپنی محبت کی ہونٹوں پہ نہیں آئی
ہائے وہ باتیں جو کہہ سکتے نہیںاور تنہائی میں دہراتے ہیں ہم
اگر آ جائے پہلو میں قمرؔ وہ ماہ کامل بھیدو عالم جگمگا اٹھیں گے دوہری چاندنی ہوگی
ہماری جان پہ دہرا عذاب ہے محسنؔکہ دیکھنا ہی نہیں ہم کو سوچنا بھی ہے
میں قصیدہ ترا لکھوں تو کوئی بات نہیںپر کوئی دوسرا دہرائے تو شک کرتا ہوں
دہائی دے کے وہ جمہوریت کینظام خواب رسوا کر رہا ہے
روز دہراتے تھے افسانۂ دلکس طرح بھول گیا یاد نہیں
چشم و رخسار کے اذکار کو جاری رکھوپیار کے نامے کو دہراؤ کہ کچھ رات کٹے
وہی دو چار چہرے اجنبی سےانہیں کو پھر سے دہرانا پڑے گا
دوپٹے کو آگے سے دہرا نہ اوڑھونمودار چیزیں چھپانے سے حاصل
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books