aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नंगे-पाँव"
وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہارکھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے
وقت کے صحرا میں ننگے پاؤں ٹھہرے ہو سلیمؔدھوپ کی شدت یکایک بڑھ نہ جائے چل پڑو
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
اے جلتی رتو گواہ رہناہم ننگے پاؤں چل رہے ہیں
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
رنگت اس رخ کی گل نے پائی ہےاور پسینے کی بو گلاب میں ہے
ہم نے پائی ہے ان اشعار پہ بھی داد زبیرؔجن میں اس شوخ کی تعریف کے پہلو بھی نہیں
نظر بچا کے جو آنسو کئے تھے میں نے پاکخبر نہ تھی یہی دھبے بنیں گے دامن کے
تم ہی نے پاؤں نہ رکھا وگرنہ وصل کی شبزمیں پہ ہم نے ستارے بچھا کے رکھے تھے
یہیں کہیں پہ عدو نے پڑاؤ ڈالا تھایہیں کہیں پہ محبت نے ہار مانی تھی
شام وداع تھی مگر اس رنگ باز نےپاؤں پہ ہونٹ رکھ دیے جانے نہیں دیا
نکل کے جاؤں کہاں میں حصار گردش سےسفر نے پاؤں میں زنجیر کر لیا ہے مجھے
دل کو پھانسا ہے ہر اک عضو کی تیرے چھب نےہاتھ نے پاؤں نے مکھڑے نے دہن نے لب نے
حنا کا رنگ یہ ہرگز نہیں ہے سچ بتا ظالمیہ کس کا پھول سا دل تو نے پاؤں سے مسل ڈالا
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
پاؤں باندھے ہیں وفا سے جب نےتیز رفتار دکھائی دیا ہوں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
گلابی پاؤں مرے چمپئی بنانے کوکسی نے صحن میں مہندی کی باڑ اگائی ہو
یہ جبر بھی دیکھا ہے تاریخ کی نظروں نےلمحوں نے خطا کی تھی صدیوں نے سزا پائی
ہجرتوں میں حضوریوں کے جتنپاؤں کو دوریوں نے گھیرا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books