aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नज़ला"
تھوڑی سردی ذرا سا نزلہ ہےشاعری کا مزاج پتلا ہے
نالۂ بلبل شیدا تو سنا ہنس ہنس کراب جگر تھام کے بیٹھو مری باری آئی
کبھی دنیا کے اندر کچھ نظر آتا نہیں مجھ کوکبھی اپنے ہی اندر ایک دنیا دیکھ لیتی ہوں
نالاں ہوں میں بیداریٔ احساس کے ہاتھوںدنیا مرے افکار کی دنیا نہیں ہوتی
بوئے گل نالۂ دل دود چراغ محفلجو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
آہ کرتا ہوں تو آتے ہیں پسینے ان کونالہ کرتا ہوں تو راتوں کو وہ ڈر جاتے ہیں
ہجر کی شب نالۂ دل وہ صدا دینے لگےسننے والے رات کٹنے کی دعا دینے لگے
کوئی نالاں کوئی گریاں کوئی بسمل ہو گیااس کے اٹھتے ہی دگرگوں رنگ محفل ہو گیا
ہیں وہ صوفی جو کبھی نالۂ ناقوس سناوجد کرنے لگے ہم دل کا عجب حال ہوا
بے دھڑک پچھلے پہر نالہ و شیون نہ کریںکہہ دے اتنا تو کوئی تازہ گرفتاروں سے
نیلا امبر چاند ستارے بچوں کی جاگیریں ہیںاپنی دنیا میں تو بس دیواریں ہی زنجیریں ہیں
یاران تیز گام نے محمل کو جا لیاہم محو نالۂ جرس کارواں رہے
ضبط نالہ سے آج کام لیاگرتی بجلی کو میں نے تھام لیا
عمر فریاد میں برباد گئی کچھ نہ ہوانالہ مشہور غلط ہے کہ اثر کرتا ہے
آہ بے اثر نکلی نالہ نارسا نکلااک خدا پہ تکیہ تھا وہ بھی آپ کا نکلا
درد کی لہر میں زندگی بہہ گئیعمر یوں کٹ گئی ہجر کی شام میں
نالہ فریاد آہ اور زاریآپ سے ہو سکا سو کر دیکھا
آخری بار آیا تھا ملنے کوئیہجر مجھ کو ملا وصل کی شام میں
موسم کا آہ و نالہ سے اندازہ کیجئےتازہ ہوا پہ بند نہ دروازہ کیجئے
وہ اتر گئے تھے جو پار خود مجھے بیچ بحر میں چھوڑ کرتھا جو ان میں اتنا ہی حوصلہ مجھے ڈوبتا بھی تو دیکھتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books