aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नज़ीर"
جو لوگ موت کو ظالم قرار دیتے ہیںخدا ملائے انہیں زندگی کے ماروں سے
جدا کسی سے کسی کا غرض حبیب نہ ہویہ داغ وہ ہے کہ دشمن کو بھی نصیب نہ ہو
تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سےوہ بھی اے شوخ ترا چاہنے والا نکلا
کھڑا ہوں آج بھی روٹی کے چار حرف لیےسوال یہ ہے کتابوں نے کیا دیا مجھ کو
مے پی کے جو گرتا ہے تو لیتے ہیں اسے تھامنظروں سے گرا جو اسے پھر کس نے سنبھالا
تھے ہم تو خود پسند بہت لیکن عشق میںاب ہے وہی پسند جو ہو یار کو پسند
دل کی بیتابی نہیں ٹھہرنے دیتی ہے مجھےدن کہیں رات کہیں صبح کہیں شام کہیں
کیوں نہیں لیتا ہماری تو خبر اے بے خبرکیا ترے عاشق ہوئے تھے درد و غم کھانے کو ہم
عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میںایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
اس لیے چل نہ سکا کوئی بھی خنجر مجھ پرمیری شہ رگ پہ مری ماں کی دعا رکھی تھی
جس کام کو جہاں میں تو آیا تھا اے نظیرؔخانہ خراب تجھ سے وہی کام رہ گیا
دور سے آئے تھے ساقی سن کے مے خانے کو ہمبس ترستے ہی چلے افسوس پیمانے کو ہم
برس رہی تھی بارش باہراور وہ بھیگ رہا تھا مجھ میں
بد گمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیاخود بھی تنہا ہو گئے مجھ کو بھی تنہا کر دیا
خدا کے واسطے گل کو نہ میرے ہاتھ سے لومجھے بو آتی ہے اس میں کسی بدن کی سی
اور ہی وہ لوگ ہیں جن کو ہے یزداں کی تلاشمجھ کو انسانوں کی دنیا میں ہے انساں کی تلاش
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
بھلا دیں ہم نے کتابیں کہ اس پری رو کےکتابی چہرے کے آگے کتاب ہے کیا چیز
تو جو کل آنے کو کہتا ہے نظیرؔتجھ کو معلوم ہے کل کیا ہوگا
کوئی مجھ کو ڈھونڈھنے والابھول گیا ہے رستہ مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books