aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नब्ज़-ए-हस्ती"
ہستی کے بھیانک نظارے ساتھ اپنے چلے ہیں دنیا سےیہ خواب پریشاں اور ہم کو تا صبح قیامت سونا ہے
نملی اور نہ دودی ہے نہ منشاری ہےنبض بیمار محبت کی ہے رفتار جدا
تری ہستی سے قائم ہے یہ ہستییہ ہستی خود کوئی ہستی نہیں ہے
مری زندگی کا محور یہی سوز و ساز ہستیکبھی جذب والہانہ کبھی ضبط عارفانہ
ان کے ہونٹوں پر آیا تبسم ادھرنبض عالم ادھر تیز تر ہو گئی
ہمیں پہ ختم ہے معیار گلشن ہستیہمارے بعد نہ خوشبو چمن سے آئے گی
کہانی ہے تو اتنی ہے فریب خواب ہستی کیکہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہو جائے
جھاڑ کر گرد غم ہستی کو اڑ جاؤں گا میںبے خبر ایسی بھی اک پرواز آتی ہے مجھے
نبض بیمار جو اے رشک مسیحا دیکھیآج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
پی جاتے ہیں زہر غم ہستی ہو کہ مے ہوہم سا بھی زمانے میں بلانوش نہ ہوگا
زہر زندگانی کا پی کے عقل آئی ہےداروئے غم ہستی تلخئ سبو میں ہے
گردش ایام سے چلتی ہے نبض کائناتوقت کا پہیہ رکا تو زندگی رک جائے گی
میں نے فانیؔ ڈوبتی دیکھی ہے نبض کائناتجب مزاج یار کچھ برہم نظر آیا مجھے
مدار زندگی ٹھہرا نفس کی آمد و شد پرہوا کے زور سے روشن چراغ بزم ہستی ہے
کس درد سے روشن ہے سیہ خانۂ ہستیسورج نظر آتا ہے ہمیں رات گئے بھی
مے خانۂ ہستی کا جب دور خراب آیاکلڑھ میں شراب آئی پتے پہ کباب آیا
کیا خوب تماشہ ہے یہ کار گہ ہستیہر جسم سلامت ہے ہر ذات ادھوری ہے
مے خانۂ ہستی میں مفلس کی جوانی کیااک لغزش مستانہ دو چار قدم جیسے
دلوں کی شیشہ گری کارگاہ ہستی میںہنر کے زیر و زبر سے بھی ٹوٹ سکتی تھی
کچھ اس قدر نہیں سفر ہستی و عدمگر پانو اٹھائیے تو یہ عرصہ ہے دو قدم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books