aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नाकारों"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
کھینچو نہ کمانوں کو نہ تلوار نکالوجب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتا ہے
بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھوزبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو
ہر قدم پہ ناکامی ہر قدم پہ محرومیغالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے
لہو لہان نظاروں کا ذکر آیا توشریف لوگ اٹھے دور جا کے بیٹھ گئے
گرمیٔ حسرت ناکام سے جل جاتے ہیںہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
کون سی بات نئی اے دل ناکام ہوئیشام سے صبح ہوئی صبح سے پھر شام ہوئی
ایک محبت اور وہ بھی ناکام محبتلیکن اس سے کام چلایا جا سکتا ہے
یوں ناکام رہیں گے کب تک جی میں ہے اک کام کریںرسوا ہو کر مر جاویں اس کو بھی بد نام کریں
نوکروں پر جو گزرتی ہے مجھے معلوم ہےبس کرم کیجے مجھے بے کار رہنے دیجئے
بے کیف جوانی ہے بے درد زمانہ ہےناکام محبت کا اتنا ہی فسانہ ہے
دل نے چپکے سے کہا کوشش ناکام کے بعدزہر ہی درد محبت کی دوا ہو جیسے
خودکشی کرنے میں بھی ناکام رہ جاتے ہیں ہمکون امرت گھول دیتا ہے ہمارے زہر میں
نا کامئ عشق یا کامیابیدونوں کا حاصل خانہ خرابی
نظر نواز نظاروں میں جی نہیں لگتاوہ کیا گئے کہ بہاروں میں جی نہیں لگتا
پہلے تو مجھے کہا نکالوپھر بولے غریب ہے بلا لو
کام اوروں کے جاری رہیں ناکام رہیں ہماب آپ کی سرکار میں کیا کام ہمارا
اس کو ناقدریٔ عالم کا صلہ کہتے ہیںمر چکے ہم تو زمانے نے بہت یاد کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books