aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नाख़ुदा"
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیںناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
گر ڈوبنا ہی اپنا مقدر ہے تو سنوڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ
مجھے روکے گا تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سےکہ جن کو ڈوبنا ہے ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں
تمام ناخدا ساحل سے دور ہو جائیںسمندروں سے اکیلے میں بات کرنی ہے
تمہیں تو ہو جسے کہتی ہے ناخدا دنیابچا سکو تو بچا لو کہ ڈوبتا ہوں میں
اچھا یقیں نہیں ہے تو کشتی ڈبا کے دیکھاک تو ہی ناخدا نہیں ظالم خدا بھی ہے
جب سفینہ موج سے ٹکرا گیاناخدا کو بھی خدا یاد آ گیا
کشتی چلا رہا ہے مگر کس ادا کے ساتھہم بھی نہ ڈوب جائیں کہیں نا خدا کے ساتھ
ڈبو دی تھی جہاں طوفاں نے کشتیوہاں سب تھے خدا کیا نا خدا کیا
اس نا خدا کے ظلم و ستم ہائے کیا کروںکشتی مری ڈبوئی ہے ساحل کے آس پاس
مرے ناخدا نہ گھبرا یہ نظر ہے اپنی اپنیترے سامنے ہے طوفاں مرے سامنے کنارا
اگر اے ناخدا طوفان سے لڑنے کا دم خم ہےادھر کشتی نہ لے آنا یہاں پانی بہت کم ہے
خدا اور ناخدا مل کر ڈبو دیں یہ تو ممکن ہےمیری وجہ تباہی صرف طوفاں ہو نہیں سکتا
ناخدا موجوں کی اس نرم خرامی پہ نہ جایہی موجیں تو بدل جاتی ہیں طوفانوں میں
عزیز مجھ کو ہیں طوفان ساحلوں سے سوااسی لیے ہے خفا میرا ناخدا مجھ سے
لو ڈوبتوں نے دیکھ لیا ناخدا کو آجتقریب کچھ تو بہر ملاقات ہو گئی
ناخدا دیکھ رہا ہے کہ میں گرداب میں ہوںاور جو پل پہ کھڑے لوگ ہیں اخبار سے ہیں
آنے والے کسی طوفان کا رونا رو کرنا خدا نے مجھے ساحل پہ ڈبونا چاہا
احسان نا خدا کا اٹھائے مری بلاکشتی خدا پہ چھوڑ دوں لنگر کو توڑ دوں
کشتئ اعتبار توڑ کے دیکھکہ خدا بھی ہے نا خدا ہی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books