aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "निकलना"
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
عشق نے غالبؔ نکما کر دیاورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
ہر صبح نکلنا کسی دیوار طرب سےہر شام کسی منزل غم ناک پہ ہونا
مسئلے تو زندگی میں روز آتے ہیں مگرزندگی کے مسئلوں کا حل نکلنا چاہیے
اتنا مانوس بھی ہونے کی ضرورت کیا تھیکبھی اس خواب سے ممکن ہے نکلنا پڑ جائے
اس کا مطلب ہے یہاں اب کوئی آئے گا ضروردم نکلنا چاہتا ہے خیر مقدم کے لیے
یار آج میں نے بھی اک کمال کرنا ہےجسم سے نکلنا ہے جی بحال کرنا ہے
اس زلف کے پھندے سے نکلنا نہیں ممکنہاں مانگ کوئی راہ نکالے تو نکالے
گھر سے اس کا بھی نکلنا ہو گیا آخر محالمیری رسوائی سے شہرت کو بہ کو اس کی بھی تھی
منظروں سے بہلنا ضروری نہیں گھر سے باہر نکلنا ضروری نہیںدل کو روشن کرو روشنی نے کہا روشنی کے لئے ایک تازہ غزل
نہیں ہے رہنا اسے بھی بہار میں طاہرؔمجھے بھی موسم شاداب سے نکلنا ہے
اسے بھی پردۂ تہذیب کو گرانا ہےمجھے بھی پیکر نایاب سے نکلنا ہے
ہائے زنجیر شکن وہ کشش فصل بہاراور زنداں سے نکلنا ترے دیوانے کا
لکھتے لکھتے ہی لڑی آنکھ جو رانی سے مریپھر تو راجا کو نکلنا تھا کہانی سے مری
یوں آگ میں سے بھاگ نکلنا نظر بچااپنے تئیں تو وضع نہ بھائی شرار کی
دن نکلنا تھا کہ سارے شہر میں بھگدڑ مچیانگنت خوابوں کے چہرے بھیڑ میں گم ہو گئے
آغاز محبت میں عاجزؔ رکتی نہ تھی موج اشک رواںانجام اب ان خشک آنکھوں سے اک اشک نکلنا مشکل ہے
نکلنا آرزو کا دل سے معلومہجوم یاس میں رستہ ملے کیا
تیرہ بختی کی بلا سے یوں نکلنا چاہیےجس طرح سلجھا کے زلفوں کو الگ شانہ ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books