aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नीव"
فلک نے بھی نہ ٹھکانا کہیں دیا ہم کومکاں کی نیو زمیں سے ہٹا کے رکھی تھی
شہر کے پکے مکانوں میں دراریں آ گئیںگاؤں کے کچے گھروں کی نیو پکی تھی بہت
ہمیں بھی نیند آ جائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گےابھی کچھ بے قراری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
بن تمہارے کبھی نہیں آئیکیا مری نیند بھی تمہاری ہے
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موتمجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
یہ سرد رات یہ آوارگی یہ نیند کا بوجھہم اپنے شہر میں ہوتے تو گھر گئے ہوتے
رات بھی نیند بھی کہانی بھیہائے کیا چیز ہے جوانی بھی
جدائیوں کے زخم درد زندگی نے بھر دیےتجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہےنیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
سو جاتے ہیں فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کرمزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتے
آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھاآج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کویہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میںپھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیںتیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں
مدتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچلمدتوں بعد ہمیں نیند سہانی آئی
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books