aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "नूर-ए-सहर"
نور سحر کہاں ہے اگر شام غم گئیکب التفات تھا کہ جو خوئے ستم گئی
موت کے بعد زیست کی بحث میں مبتلا تھے لوگہم تو سحرؔ گزر گئے تہمت زندگی اٹھائے
سحرؔ اب ہوگا میرا ذکر بھی روشن دماغوں میںمحبت نام کی اک رسم بے جا چھوڑ دی میں نے
بد قسمتوں کو گر ہو میسر شب وصالسورج غروب ہوتے ہی ظاہر ہو نور صبح
ہو گئے رام جو تم غیر سے اے جان جہاںجل رہی ہے دل پر نور کی لنکا دیکھو
شب فرقت نظر آتے نہیں آثار سحراتنی ظلمت ہے رخ شمع پہ بھی نور نہیں
اے نور جان و دیدہ ترے انتظار میںمدت ہوئی پلک سوں پلک آشنا نئیں
لفظوں کو اعتماد کا لہجہ بھی چاہئےذکر سحر بجا ہے یقین سحر بھی ہے
بتوں میں نور ذات کبریا معلوم ہوتا ہےمجھے کچھ دن سے ہر پتھر خدا معلوم ہوتا ہے
یوں اہتمام رد سحر کر دیا گیاہر روشنی کو شہر بدر کر دیا گیا
مل ہی جائے گی کبھی منزل مقصود سحرشرط یہ ہے کہ سفر کرتے رہو شام کے ساتھ
جا کہیو میرا نسیم سحرمرا چین گیا مری نیند گئی
عطارؔ ہو رومیؔ ہو رازیؔ ہو غزالیؔ ہوکچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہ سحرگاہی
لاکھ آفتاب پاس سے ہو کر گزر گئےہم بیٹھے انتظار سحر دیکھتے رہے
قشقہ ہے کھنچا کسی جبیں پریا چاک ہے دامن سحر میں
نور بدن سے پھیلی اندھیرے میں چاندنیکپڑے جو اس نے شب کو اتارے پلنگ پر
کوئی روزن ہی زنداں میں نہیں ہےچلو فرصت ملی فکر سحر سے
بعد تکلیف کے راحت ہے یقینی واحدؔرات کا آنا ہی پیغام سحر ہوتا ہے
میں کسی حال میں مایوس نہیں ہو سکتاظلمتیں لاکھ ہوں امید سحر رکھتا ہوں
سوتا رہا ہونٹوں پہ تبسم کا سویرارہ رہ کے جگاتے رہے تقدیر سحر ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books