aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पर-ओ-बाल"
باوجودے کہ پر و بال نہ تھے آدم کےوہاں پہنچا کہ فرشتے کا بھی مقدور نہ تھا
از سر نو فکر کا آغاز کرنا چاہیئےبے پر و بال سہی پرواز کرنا چاہیئے
اس کی آواز میں تھے سارے خد و خال اس کےوہ چہکتا تھا تو ہنستے تھے پر و بال اس کے
ہوس گل کے تصور میں بھی کھٹکا نہ رہاعجب آرام دیا بے پر و بالی نے مجھے
اک برف سی جمی رہے دیوار و بام پراک آگ میرے کمرے کے اندر لگی رہے
آتے ہیں برگ و بار درختوں کے جسم پرتم بھی اٹھاؤ ہاتھ کہ موسم دعا کا ہے
بال و پر بھی گئے بہار کے ساتھاب توقع نہیں رہائی کی
کسی کے جسم و جاں چھلنی کسی کے بال و پر ٹوٹےجلی شاخوں پہ یوں لٹکے کبوتر دیکھ آیا ہوں
میری طرف سے خاطر صیاد جمع ہےکیا اڑ سکے گا طائر بے بال و پر کہیں
بال و پر کی جنبشوں کو کام میں لاتے رہواے قفس والو قفس سے چھوٹنا مشکل سہی
مرے فکر و فن کو نئی فضا نئے بال و پر کی تلاش ہےجو قفس کو یاس کے پھونک دے مجھے اس شرر کی تلاش ہے
اک بار اگر قفس کی ہوا راس آ گئیاے خود فریب پھر ہوس بال و پر کہاں
صیاد اب جو اذن رہائی دیا تو کیامدت ہوئی کہ آرزوئے بال و پر گئی
نہ سہی جسم مگر خاک تو اڑتی پھرتیکاش جلتے نہ کبھی بال و پر پروانہ
نگاہ شوق سے لاکھوں بنا ڈالے ہیں در ہم نےقفس میں بھی نہیں مانی شکست بال و پر ہم نے
گلے پر چھری کیوں نہیں پھیر دیتےاسیروں کو بے بال و پر کرنے والے
نئی فضا کے پرندے ہیں کتنے متوالےکہ بال و پر سے بھی پہلے اڑان مانگتے ہیں
نہ ہو رہائی قفس سے اگر نہیں ہوتینگاہ شوق تو بے بال و پر نہیں ہوتی
ہم میں اور پرندوں میں فرق صرف اتنا ہےدست و پا ملے ہم کو بال و پر پرندوں کو
یہ پرندے جو منڈیروں پہ کھلی دھوپ میں ہیںبال و پر اپنے سکھائیں گے چلے جائیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books