aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पहाड़ी"
میں اک پہاڑی تلے دبا ہوں کسے خبر ہےبڑی اذیت میں مبتلا ہوں کسے خبر ہے
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پرتو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گامجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئےاسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
ہم پہاڑوں کو روند آئے تھےجب سلیقہ نہیں تھا چلنے کا
پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی راتگزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن
کٹتے کسی طرح سے نہیں ہائے کیا کروںدن ہو گئے پہاڑ مجھے انتظار کے
محبت میں کٹھن رستے بہت آسان لگتے تھےپہاڑوں پر سہولت سے چڑھا کرتے تھے ہم دونوں
ہر سمت فلک بوس پہاڑوں کی قطاریںخسروؔ ہے نہ شیریںؔ ہے نہ تیشہ ہے نہ فرہاد
پہاڑ بھانپ رہا تھا مرے ارادے کووہ اس لیے بھی کہ تیشہ مجھے اٹھانا تھا
پہاڑ پیڑ ندی ساتھ دے رہے ہیں مرایہ تیری اور مرا آخری سفر تو نہیں
اس کا فراق اتنا بڑا سانحہ نہ تھالیکن یہ دکھ پہاڑ برابر لگا ہمیں
جہاں دکھائی نہ دیتا تھا ایک ٹیلہ بھیوہاں سے لوگ اٹھا کر پہاڑ لائے ہیں
پہاڑوں سے چلی پھر کوئی آندھیاڑے جاتے ہیں اوراق خزانی
پہاڑ جیسی عظمتوں کا داخلہ تھا شہر میںکہ لوگ آگہی کا اشتہار لے کے چل دیے
کن کن کی آتمائیں پہاڑوں میں قید ہیںآواز دو تو بجتے ہیں پتھر کے دف یہاں
اٹھتے جوبن پہ کھل پڑے گیسوآ کے جوگی بسے پہاڑوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books