aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पाबंदी"
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیایہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
چمن زار محبت میں خموشی موت ہے بلبلیہاں کی زندگی پابندئ رسم فغاں تک ہے
کچھ مہ جبیں لباس کے فیشن کی دوڑ میںپابندیٔ لباس سے آگے نکل گئے
رندوں کو پابندیٔ دنیا کہاںکشتیٔ مے کو نہیں لنگر کی چاہ
پابندئ احکام شریعت ہے وہاں فرضرندوں کو رخ ساقی و ساغر ہوئے مخصوص
اہل جنوں پہ ظلم ہے پابندیٔ رسومجادہ ہمارے واسطے کانٹا ہے راہ کا
امساک میں رہے گی نہ پابندیٔ منیہرگز نہیں ہیں مغبچے بنت العنب سے کم
رات تو وقت کی پابند ہے ڈھل جائے گیدیکھنا یہ ہے چراغوں کا سفر کتنا ہے
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہےایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے
عشق پابند وفا ہے نہ کہ پابند رسومسر جھکانے کو نہیں کہتے ہیں سجدہ کرنا
بنا لیتا ہے موج خون دل سے اک چمن اپناوہ پابند قفس جو فطرتا آزاد ہوتا ہے
اپنی پرواز کو میں سمت بھی خود ہی دوں گاتو مجھے اپنی روایات کا پابند نہ کر
خون ہوتا ہے سحر تک مرے ارمانوں کاشام وعدہ جو وہ پابند حنا ہوتا ہے
سیکھ لے ہم سے کوئی ضبط جنوں کے اندازبرسوں پابند رہے پر نہ ہلائی زنجیر
وہ اک لمحہ جو تیرے قرب کی خوشبو سے ہے روشناب اس لمحے کو پابند سلاسل چاہتا ہوں میں
ہیں دین کے پابند نہ دنیا کے مقیدکیا عشق نے اس بھول بھلیاں سے نکالا
دین و دنیا کا جو نہیں پابندوہ فراغت تمام رکھتا ہے
راس آتی نہیں اب میرے لہو کو کوئی خاکایسا اس جسم کا پابند سلاسل ہوا میں
فکر ستم میں آپ بھی پابند ہو گئےتم مجھ کو چھوڑ دو تو میں تم کو رہا کروں
جسم پابند گل سہی عابدؔدل مگر وحشتوں کی بستی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books