aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पामाल"
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
پامال کر کے پوچھتے ہیں کس ادا سے وہاس دل میں آگ تھی مرے تلوے جھلس گئے
جب میں نے کہا دل مرا پامال کیا کیوںکس ناز سے بولے کہ محبت کی سزا تھی
اسی کو دشت خزاں نے کیا بہت پامالجو پھول سب سے حسیں موسم بہار میں تھا
کتنی پامال امنگوں کا ہے مدفن مت پوچھوہ تبسم جو حقیقت میں فغاں ہوتا ہے
اپنی خودداری تو پامال نہیں کر سکتےاس کا نمبر ہے مگر کال نہیں کر سکتے
پامال ہو کے بھی نہ اٹھا کوئے یار سےمیں اس گلی میں سایۂ دیوار ہو گیا
ذرہ کی طرح خاک میں پامال ہو گئےوہ جن کا آسماں پہ سر پر غرور تھا
بلا سے ہو پامال سارا زمانہنہ آئے تمہیں پاؤں رکھنا سنبھل کر
ہجر کے چھوٹے گاؤں سے ہم نے شہر وصل کو ہجرت کیشہر وصل نے نیند اڑا کر خوابوں کو پامال کیا
خاک بدن تری سب پامال ہوگی اک دنریگ رواں بنے گا آخر کو یہ جزیرہ
ہم سرگزشت کیا کہیں اپنی کہ مثل خارپامال ہو گئے ترے دامن سے چھوٹ کر
مجھ کو پامال کر گیا ہے وہییہ جو دامن اٹھائے جاتا ہے
عارض پہ رہی زلف سیہ فام ہمیشہپامال رہا کفر کا اسلام ہمیشہ
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
کوئی تو بات ہوگی کہ کرنے پڑے ہمیںاپنے ہی خواب اپنے ہی قدموں سے پائمال
تمام عمر نئے لفظ کی تلاش رہیکتاب درد کا مضموں تھا پائمال ایسا
وہ ہاتھ ان کے چومتی ہے میں ہوں پائمالیہ ہیں مرے نصیب وہ قسمت حنا کی ہے
مری تو خاک بھی تیرے قدم نہ چھوڑے گیذرا تو آنے تو دے اپنے پائمال کا وقت
غم سوا عشق کا مآل نہیںکون دل ہے جو پائمال نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books