aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पुर-सोज़"
آہ پر سوز کی تاثیر بری ہوتی ہےخوش رہیں گے نہ غریبوں کو ستانے والے
نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوزیہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
اس سے باتیں تو بہت کرنی تھیں پر سوچ لیااس کی ہر بات پہ کہنا ہے کوئی بات نہیں
اہل ایماں سوزؔ کو کہتے ہیں کافر ہو گیاآہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہو گیا
بہت غرور تھا سورج کو اپنی شدت پرسو ایک پل ہی سہی بادلوں سے ہار گیا
شاعری کار جنوں ہے آپ کے بس کی نہیںوقت پر بستر سے اٹھئے وقت پر سو جائیے
سازؔ جب کھلا ہم پر شعر کوئی غالبؔ کاہم نے گویا باطن کا اک سراغ سا پایا
پھولوں کی سیج پر ذرا آرام کیا کیااس گلبدن پہ نقش اٹھ آئے گلاب کے
ہر نغمۂ پر درد ہر اک ساز سے پہلےہنگامہ بپا ہوتا ہے آغاز سے پہلے
رات گزرے تو سفر پر نکلیںمجھ میں سوئے ہیں مسافر میرے
رکھ کے منہ سو گئے ہم آتشیں رخساروں پردل کو تھا چین تو نیند آ گئی انگاروں پر
کیا خبر تھی اس قدر پر کیف نغمے ہیں نہاںزندگی کو ایک ساز بے صدا سمجھا تھا میں
جیسے کوئی دائرہ تکمیل پر ہےان دنوں مجھ پر گزشتہ کا اثر ہے
فکر تیری ٹھیک پر میری انا کا بھی تو سوچدور سے بس دیکھ لے زخموں کو میرے چھو نہیں
بچے فریب کھا کے چٹائی پہ سو گئےاک ماں ابالتی رہی پتھر تمام رات
مرے ساز نفس کی خامشی پر روح کہتی ہےنہ آئی مجھ کو نیند اور سو گیا افسانہ خواں میرا
بیاض پر سنبھل سکے نہ تجربےپھسل پڑے بیان بن کے رہ گئے
ساز الفت چھڑ رہا ہے آنسوؤں کے ساز پرمسکرائے ہم تو ان کو بد گمانی ہو گئی
لمحوں کے ساز پر تری دھڑکن کی لے ہو تیزآنکھوں کے زاویے ہوں گھڑی کی بساط پر
میں شاخ سبز ہوں مجھ کو اتار کاغذ پرمری تمام بہاروں کو بے خزاں کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books