aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "फ़र्ज़ी"
فرضی قصوں جھوٹی باتوں سے اکثرسچائی کے قد کو ناپا کرتا ہوں
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی
آنکھوں کے خواب دل کی جوانی بھی لے گیاوہ اپنے ساتھ میری کہانی بھی لے گیا
غزل کے پردے میں بے پردہ خواہشیں لکھنانہ آیا ہم کو برہنہ گزارشیں لکھنا
بولے کہ تجھ کو دین کی اصلاح فرض ہےمیں چل دیا یہ کہہ کے کہ آداب عرض ہے
ظلم کرتا ہوں ظلم سہتا ہوںمیں کبھی چین سے رہا ہی نہیں
اچھا ہوا میں وقت کے محور سے کٹ گیاقطرہ گہر بنا جو سمندر سے کٹ گیا
کیا فرض ہے کہ سب کو ملے ایک سا جوابآؤ نہ ہم بھی سیر کریں کوہ طور کی
زندگی خود کو نہ اس روپ میں پہچان سکیآدمی لپٹا ہے خوابوں کے کفن میں ایسا
باپ کا ہے فخر وہ بیٹا کہ رکھتا ہو کمالدیکھ آئینے کو فرزند رشید سنگ ہے
وقت نے کس آگ میں اتنا جلایا ہے مجھےجس قدر روشن تھا میں اس سے سوا روشن ہوا
اس کی قربت کا نشہ کیا چیز ہےہاتھ پھر جلتے توے پر رکھ دیا
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
کس طرح عمر کو جاتے دیکھوںوقت کو آنکھوں سے اوجھل کر دے
مجھے تراش کے رکھ لو کہ آنے والا وقتخزف دکھا کے گہر کی مثال پوچھے گا
فرض برسوں کی عبادت کا ادا ہو جیسےبت کو یوں پوج رہے ہیں کہ خدا ہو جیسے
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہےکیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے
جلا ہے شہر تو کیا کچھ نہ کچھ تو ہے محفوظکہیں غبار کہیں روشنی سلامت ہے
ہر اک قیاس حقیقت سے دور تر نکلاکتاب کا نہ کوئی درس معتبر نکلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books