aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बाहर"
گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیاگھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے
نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیےوہ شخص تو شہر ہی چھوڑ گیا میں باہر جاؤں کس کے لیے
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
خواہشیں ہیں گھر سے باہر دور جانے کی بہتشوق لیکن دل میں واپس لوٹ کر آنے کا تھا
جب تک ماتھا چوم کے رخصت کرنے والی زندہ تھیدروازے کے باہر تک بھی منہ میں لقمہ ہوتا تھا
اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔباہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔاپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
کتنے موسم سرگرداں تھے مجھ سے ہاتھ ملانے میںمیں نے شاید دیر لگا دی خود سے باہر آنے میں
باہر باہر سناٹا ہے اندر اندر شور بہتدل کی گھنی بستی میں یارو آن بسے ہیں چور بہت
برس رہی تھی بارش باہراور وہ بھیگ رہا تھا مجھ میں
بس ذرا اک آئنے کے ٹوٹنے کی دیر تھیاور میں باہر سے اندر کی طرح لگنے لگا
اتنا نہ اپنے جامے سے باہر نکل کے چلدنیا ہے چل چلاؤ کا رستہ سنبھل کے چل
خامشی تیری مری جان لیے لیتی ہےاپنی تصویر سے باہر تجھے آنا ہوگا
رکھتے ہو اگر آنکھ تو باہر سے نہ دیکھودیکھو مجھے اندر سے بہت ٹوٹ چکا ہوں
نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوںابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں
باہر سے چٹان کی طرح ہوںاندر کی فضا میں تھرتھری ہے
درد کا ذائقہ بتاؤں کیایہ علاقہ زباں سے باہر ہے
لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہرمیں ورنہ وہی خلوتیٔ راز نہاں ہوں
پھر وہی لمبی دوپہریں ہیں پھر وہی دل کی حالت ہےباہر کتنا سناٹا ہے اندر کتنی وحشت ہے
ملنے کی یہ کون گھڑی تھیباہر ہجر کی رات کھڑی تھی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books