aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बेगाना"
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
کانٹوں سے گزر جاتا ہوں دامن کو بچا کرپھولوں کی سیاست سے میں بیگانہ نہیں ہوں
خاموشی میں چاہے جتنا بیگانہ پن ہولیکن اک آہٹ جانی پہچانی ہوتی ہے
دنیا کی روایات سے بیگانہ نہیں ہوںچھیڑو نہ مجھے میں کوئی دیوانہ نہیں ہوں
ہم تو اپنوں سے بھی بیگانہ ہوئے الفت میںتم جو غیروں سے ملے تم کو نہ غیرت آئی
گلزار ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ
پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہوچاہو تو ہم پھر کچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں
قتیل اپنا مقدر غم سے بیگانہ اگر ہوتاتو پھر اپنے پرائے ہم سے پہچانے کہاں جاتے
حالت حال سے بیگانہ بنا رکھا ہےخود کو ماضی کا نہاں خانہ بنا رکھا ہے
بن جاؤں نہ بیگانۂ آداب محبتاتنا نہ قریب آؤ مناسب تو یہی ہے
عشق اب بھی ہے وہی محرم بیگانہ نماحسن یوں لاکھ چھپے لاکھ نمایاں ہو جائے
آنکھوں سے تجھ کو یاد میں کرتا ہوں روز و شببے دید مجھ سے کس لیے بیگانہ ہو گیا
جو از خود رفتہ ہے گمراہ ہے وہ رہنما میراجو اک عالم سے ہے بیگانہ ہے وہ آشنا میرا
اب اپنا چہرہ بیگانہ لگتا ہےہم کو تھی سنجیدہ رہنے کی عادت
کوئی دانا کوئی دیوانہ ملاشہر میں ہر شخص بیگانہ ملا
حور پر آنکھ نہ ڈالے کبھی شیدا تیراسب سے بیگانہ ہے اے دوست شناسا تیرا
میں خود اپنے آپ سے ہوں بیگانہ سابستی کے انسان بھی میرے جیسے ہیں
ملنے کے بعد بیٹھ رہا پھیر کر نگاہظالم یگانہ ہوتے ہی بیگانہ ہو گیا
اور سرگرم کیا تیری کشش نے مجھ کواتنا میں یار ہوا جتنا وہ بیگانہ ہوا
اب اتنا عقل سے بیگانہ ہو گیا ہوں میںگلوں کے شکوے ستاروں سے کہہ رہا ہوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books