aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बेघर"
در بہ در ٹھوکریں کھائیں تو یہ معلوم ہواگھر کسے کہتے ہیں کیا چیز ہے بے گھر ہونا
انہیں آنکھوں نے بیدردی سے بے گھر کر دیا ہےیہ آنسو قہقہہ بننے کی کوشش کر رہے تھے
ایک مدت سے ہیں سفر میں ہمگھر میں رہ کر بھی جیسے بے گھر سے
شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر پھرتے ہیں مایوسی میںکاش کوئی انورؔ سے پوچھے ایسے بے گھر کتنے ہیں
اب زمینوں کو بچھائے کہ فلک کو اوڑھےمفلسی تو بھری برسات میں بے گھر ہوئی ہے
میں غم کو بسا رہا ہوں دل میںبے گھر کو مکان دے رہا ہوں
روشنی اب راہ سے بھٹکا بھی دیتی ہے میاںاس کی آنکھوں کی چمک نے مجھ کو بے گھر کر دیا
بے گھر ہونا بے گھر رہنا سب اچھا ٹھہراگھر کے اندر گھر نہیں پایا شہر میں پایا شہر
شام پیاری شام اس پر بھی کوئی در کھول دےشاخ پر بیٹھی ہوئی ہے ایک بے گھر فاختہ
مرے مالک مجھے اس خاک سے بے گھر نہ کرنامحبت کے سفر میں چلتے چلتے تھک گیا ہوں میں
وائے قسمت سبب اس کا بھی یہ وحشت ٹھہریدر و دیوار میں رہ کر بھی میں بے گھر نکلا
ہم کہ ہیں بے گھر کوئی وارنٹ لائے گا کہاںجرم کی آسانیاں ہیں لا مکانی میں بہت
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجودآج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
اب تک نہ خبر تھی مجھے اجڑے ہوئے گھر کیوہ آئے تو گھر بے سر و ساماں نظر آیا
اک گھر بنا کے کتنے جھمیلوں میں پھنس گئےکتنا سکون بے سر و سامانیوں میں تھا
بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیئےکوئی ہمسایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو
ہمیں بھی تجربہ ہے بے گھری کا چھت نہ ہونے کادرندے، بجلیاں، کالی گھٹائیں شور کرتی ہیں
سر پہ احسان رہا بے سر و سامانی کاخار صحرا سے نہ الجھا کبھی دامن اپنا
زمین پاؤں تلے ہے نہ آسماں سر پرپڑے ہیں گھر میں کئی لوگ بے گھروں کی طرح
غم کی تکمیل کا سامان ہوا ہے پیدالائق فخر مری بے سر و سامانی ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books