aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बे-इश्क़"
بے عشق عمر کٹ نہیں سکتی ہے اور یاںطاقت بقدر لذت آزار بھی نہیں
بے عشق جتنی خلق ہے انساں کی شکل میںنظروں میں اہل دید کے آدم یہ سب نہیں
بس اک جھجک ہے یہی حال دل سنانے میںکہ تیرا ذکر بھی آئے گا اس فسانے میں
بس اک پکار پہ دروازہ کھول دیتے ہیںذرا سا صبر بھی ان آنسوؤں سے ہوتا نہیں
ہماری خیر ہے لیکن بس اک گزارش ہےہمارے بعد کسی سے بھی یوں نہیں کرنا
بس اک خطا کی مسلسل سزا ابھی تک ہےمرے خلاف مرا آئینہ ابھی تک ہے
مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہوناساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہے
جہاں میں تھی بس اک افواہ تیرے جلووں کیچراغ دیر و حرم جھلملائے ہیں کیا کیا
بس اک یہی تو خرابی ہے اس کی فطرت میںوہ مجھ کو یاد تو کرتا ہے پر ضرورت میں
بس اک نشان سا باقی تھا کچے آنگن میںپرندہ لوٹ کے آیا تو مر چکا تھا درخت
میں کچی روشنائی سے بنے اک شہر جیسا ہوںکسی کا اشک کافی ہے مجھے مسمار کرنے کو
اگر میں چاہوں بس اک چال سے الٹ دوں بساطمجھے خبر ہے کہاں کس نے داؤ کھیلا ہے
آنکھ جھپکی تھی بس اک لمحے کو اور اس کے بعدمیں نے ڈھونڈا ہے تجھے زندگی صحرا صحرا
بس اک تم ہی نہیں منظر میں ورنہ کیا نہیں ہےصراحی چاند تارے تتلیاں جگنو پرندے
اپنا آپ پڑا رہ جاتا ہے بس اک اندازے پرآدھے ہم اس دھرتی پر ہیں آدھے اس سیارے پر
بس اک حسین کا کہیں ملتا نہیں سراغیوں ہر گلی یہاں کی ہمیں کربلا لگی
صادق سے بس اک آن میں ہو جاوے تو کاذبدکھلاؤں اگر تجھ کو میں اس زلف کا خم صبح
بس اک خانہ بدوشی ہے کہ اب تک ساتھ ہے اپنےتعیش ہے تصور میں بھی اب کوئی مکاں رکھنا
قسمت کے بازار سے بس اک چیز ہی تو لے سکتے تھےتم نے تاج اٹھایا میں نے غالبؔ کا دیوان لیا
نہیں ہے جس کا حل اب تو کوئی ندیمؔ بس اک سوا تمہارےمیں ایک ایسا ہی مسئلہ ہوں مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books