aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बे-नसीब"
اپنی آنکھوں کی بد نصیبی ہائےاک نہ اک روز حادثہ دیکھا
بد نصیبی کہ عشق کر کے بھیکوئی دھوکہ نہیں ہوا مرے ساتھ
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
عاشق سا بد نصیب کوئی دوسرا نہ ہومعشوق خود بھی چاہے تو اس کا بھلا نہ ہو
یہ بد نصیبی نہیں ہے تو اور پھر کیا ہےسفر اکیلے کیا ہم سفر کے ہوتے ہوئے
گلی کے موڑ پہ بیوہ ہے بد نصیب کوئیسہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتی ہے
میں بد نصیب ہوں مجھ کو نہ دے خوشی اتنیکہ میں خوشی کو بھی لے کر خراب کر دوں گا
وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیںدل بے خبر مری بات سن اسے بھول جا اسے بھول جا
نفس نفس پہ یہاں رحمتوں کی بارش ہےہے بد نصیب جسے زندگی نہ راس آئی
ہمارے آنسو کسی ٹھکانے تو لگ رہے ہیںفرات کے بد نصیب پانی کا کیا بنے گا
خوش نصیبی میں ہے یہی اک عیببد نصیبوں کے گھر نہیں آتی
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
نصیرؔ اس زلف کی یہ کج ادائی کوئی جاتی ہےمثل مشہور ہے رسی جلی لیکن نہ بل نکلا
کی بے زری فلک نے حوالے نجیب کےپاجی ہر ایک صاحب زر آئے ہے نظر
یہ بے وقار سیاست کا ایک حصہ ہےسروں کی فصل اگائی گئی ہے جلسے میں
موج نسیم آج ہے آلودہ گرد سےدل خاک ہو گیا ہے کسی بے قرار کا
بڑے ارمان سے آیا ہوا تھاوہ مجھ کو لوٹنے مہمان بن کر
مصلحت کا یہ کفن رکھتا ہے بے داغ ہمیںاہل ایمان ہیں ہم رنگ سے ڈر لگتا ہے
ان سے مرے نصیب کا چکر بنا دیاکچھ گردشیں جو بچ رہیں لیل و نہار سے
شفا نصیب مرے کیوں کے ہو کہ اے یارورحیم دل ہے طبیب اور میں ہوں بد پرہیز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books