aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ब-बाद"
بعد ترک آرزو بیٹھا ہوں کیسا مطمئنہو گئی آساں ہر اک مشکل بہ آسانی مری
پھر ہوا ایسے کہ مجھ کو در بدر کرنے کے بعدنام اس بستی کا میرے نام پر رکھا گیا
اللہ رے ذوق دشت نوردی کہ بعد مرگہلتے ہیں خود بہ خود مرے اندر کفن کے پاؤں
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
تمام خانہ بدوشوں میں مشترک ہے یہ باتسب اپنے اپنے گھروں کو پلٹ کے دیکھتے ہیں
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
ہم نے بصد خلوص پکارا ہے آپ کواب دیکھنا ہے کتنی کشش ہے خلوص میں
قائم میں غزل طور کیا ریختہ ورنہاک بات لچر سی بزبان دکنی تھی
وہ تو کیا اس کا تصور بھی جلیلؔبصد انداز و بصد ناز آیا
ہزار جام چھلکتے ہوئے نفس بہ نفسہزار باغ مہکتے ہوئے قدم بہ قدم
یہ الگ بات کہ وہ دل سے کسی اور کا تھابات تو اس نے ہماری بھی بظاہر رکھی
یہ سر بہ مہر بوتلیں ہیں جو شراب کیراتیں ہیں ان میں بند ہماری شباب کی
وہ چاہتا تھا کہ دیکھے مجھے بکھرتے ہوئےسو اس کا جشن بصد اہتمام میں نے کیا
جی میں آتا ہے کہ شوکتؔ کسی چنگاری کوکر دوں پھر شعلہ بداماں کہ کوئی بات چلے
برنگ بوئے گل اس باغ کے ہم آشنا ہوتےکہ ہم راہ صبا ٹک سیر کرتے پھر ہوا ہوتے
بصد ادائے دلبری ہے التجائے مے کشییہ ہوش اب کسے کہ مے حرام یا حلال ہے
اظفریؔ غنچۂ دل بند اور آئی ہے بہارسیر گل کو کہ یہ شاید بہ تکلف کھل لے
سر قلم کر دے ستم گر دست و بازو کاٹ دےبے تکلف حق بہ جانب بات ہونی چاہئے
سر بکف ہند کے جاں باز وطن لڑتے ہیںتیغ نو لے صف دشمن میں گھسے پڑتے ہیں
خرد کی رہ جو چلا میں تو دل نے مجھ سے کہاعزیز من ''بہ سلامت روی و باز آئی''
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books