aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "भँवर"
اپنی مستی میں بہتا دریا ہوںمیں کنارہ بھی ہوں بھنور بھی ہوں
بھنور سے لڑو تند لہروں سے الجھوکہاں تک چلو گے کنارے کنارے
زلفیں سینہ ناف کمرایک ندی میں کتنے بھنور
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
کس قدر یادیں ابھر آئی ہیں تیرے نام سےایک پتھر پھینکنے سے پڑ گئے کتنے بھنور
ہوائے ظلم سوچتی ہے کس بھنور میں آ گئیوہ اک دیا بجھا تو سینکڑوں دئیے جلا گیا
میرے اپنے اندر ایک بھنور تھا جس میںمیرا سب کچھ ساتھ ہی میرے ڈوب گیا ہے
رقص کرنے کا ملا حکم جو دریاؤں میںہم نے خوش ہو کے بھنور باندھ لیا پاؤں میں
ڈبو رہا ہے مجھے ڈوبنے کا خوف اب تکبھنور کے بیچ ہوں دریا کے پار ہوتے ہوئے
دور تک ایک سیاہی کا بھنور آئے گاخود میں اترو گے تو ایسا بھی سفر آئے گا
میں نے دیکھا تھا سہارے کے لیے چاروں طرفکہ مرے پاس ہی اک ہاتھ بھنور سے نکلا
وہی ہوا کہ میں آنکھوں میں اس کی ڈوب گیاوو کہہ رہا تھا بھنور کا پتا نہیں چلتا
خیال ناف بتاں سے ہو کیوں کہ دل جاں برنکلتے کوئی بھنور سے نہ ڈوبتا دیکھا
بھنور جب بھی کسی مجبور کشتی کو ڈبوتا ہےتو اپنی بے بسی پر دور سے ساحل تڑپتا ہے
محسوس کر لیا تھا بھنور کی تھکان کویونہی تو خود کو رقص پہ مائل نہیں کیا
ہوائیں روک نہ پائیں بھنور ڈبو نہ سکےوہ ایک ناؤ جو عزم سفر کے بعد چلی
ہر طرف خونیں بھنور ہر سمت چیخوں کے عذابموج گل بھی اب کے دوزخ کی ہوا سے کم نہ تھی
پستاں ہیں حباب اور شکم بحر لطافتموجیں ہیں بٹیں پیٹ کی دریا کا بھنور ناف
بھنور سے یہ جو مجھے بادبان کھینچتا ہےضرور کوئی ہواؤں کے کان کھینچتا ہے
لب دریا پہ دیکھ آ کر تماشا آج ہولی کابھنور کالے کے دف باجے ہے موج اے یار پانی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books