aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "भँवरा"
اپنی مستی میں بہتا دریا ہوںمیں کنارہ بھی ہوں بھنور بھی ہوں
بھنور سے لڑو تند لہروں سے الجھوکہاں تک چلو گے کنارے کنارے
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیںتم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
سہما سہما ڈرا سا رہتا ہےجانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے
زلفیں سینہ ناف کمرایک ندی میں کتنے بھنور
ستاروں سے بھرا یہ آسماں کیسا لگے گاہمارے بعد تم کو یہ جہاں کیسا لگے گا
کس قدر یادیں ابھر آئی ہیں تیرے نام سےایک پتھر پھینکنے سے پڑ گئے کتنے بھنور
وہ پیڑ جس کی چھاؤں میں کٹی تھی عمر گاؤں میںمیں چوم چوم تھک گیا مگر یہ دل بھرا نہیں
کون تنہائی کا احساس دلاتا ہے مجھےیہ بھرا شہر بھی تنہا نظر آتا ہے مجھے
ہوائے ظلم سوچتی ہے کس بھنور میں آ گئیوہ اک دیا بجھا تو سینکڑوں دئیے جلا گیا
اتنے آنسو تو نہ تھے دیدۂ تر کے آگےاب تو پانی ہی بھرا رہتا ہے گھر کے آگے
مجھ سے مت بولو میں آج بھرا بیٹھا ہوںسگریٹ کے دونوں پیکٹ بالکل خالی ہیں
مجھ میں تھوڑی سی جگہ بھی نہیں نفرت کے لیےمیں تو ہر وقت محبت سے بھرا رہتا ہوں
چھری کا تیر کا تلوار کا تو گھاؤ بھرالگا جو زخم زباں کا رہا ہمیشہ ہرا
بھلے لگتے ہیں اسکولوں کی یونیفارم میں بچےکنول کے پھول سے جیسے بھرا تالاب رہتا ہے
ایک بے نام اداسی سے بھرا بیٹھا ہوںآج دل کھول کے رونے کی ضرورت ہے مجھے
میرے اپنے اندر ایک بھنور تھا جس میںمیرا سب کچھ ساتھ ہی میرے ڈوب گیا ہے
مجھ سے خالی ہے میرا آئینہآنسوؤں سے بھرا ہوا ہوں میں
یا رب مری دعاؤں میں اتنا اثر رہےپھولوں بھرا سدا مری بہنا کا گھر رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books