aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मरयम"
ابن مریم ہوا کرے کوئیمیرے دکھ کی دوا کرے کوئی
میں نے لکھا ہے اسے مریم و سیتا کی طرحجسم کو اس کے اجنتا نہیں لکھا میں نے
جب بھی میں نے کھول کر دیکھی ہے یادوں کی کتابیوں ہی صفحوں پر تڑپتے مل گئے کچھ واقعات
ہم تو سمجھے تھے ہمیں پہچانتا کوئی نہیںاپنی بربادی تو گھر گھر کی کہانی ہو گئی
کل نہ جانے شہر میں کس بات کا جلسہ ہواآج سارے شہر کا نقشہ ہے کچھ بدلا ہوا
جھیل کے ٹھہرے ہوئے پانی میں پتھر پھینک کردائرہ اٹھتی ہوئی لہروں کا ہم دیکھا کئے
ہر قدم کو سوچ کر رکھیے گا ابحادثہ ہے راہ میں چلتا ہوا
در و دیوار پہ پرچھائیاں آتی تھیں نظربات کرنے کو بھی ترسی ہوں سحر ہونے تک
وقت ہر زخم کا مرہم تو نہیں بن سکتادرد کچھ ہوتے ہیں تا عمر رلانے والے
کر کے زخمی تو مجھے سونپ گیا غیروں کوکون رکھے گا مرے زخم پہ مرہم تجھ بن
مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
میں جب کبھی اس سے پوچھتا ہوں کہ یار مرہم کہاں ہے میراتو وقت کہتا ہے مسکرا کر جناب تیار ہو رہا ہے
کوئی پرانا خط کچھ بھولی بسری یادزخموں پر وہ لمحے مرہم ہوتے ہیں
دیے ہیں زندگی نے زخم ایسےکہ جن کا وقت بھی مرہم نہیں ہے
اس نے ہمارے زخم کا کچھ یوں کیا علاجمرہم بھی گر لگایا تو کانٹوں کی نوک سے
رستے ہوئے زخموں کا ہو کچھ اور مداوایہ حرف تسلی کوئی مرہم تو نہیں ہے
چارہ گر خوب سمجھتا ہے کہ ان زخموں کوکوئی مرہم نہیں نشتر ہی شفا دیتے ہیں
تیر آیا تھا جدھر یہ مرے شہر کے لوگکتنے سادا ہیں کہ مرہم بھی وہیں دیکھتے ہیں
ہاتھ میں دیکھ کر ترے مرہممیرے سینے کا داغ ہنستا ہے
وقت بھی اب مرا مرہم نہیں ہونے پاتادرد کیسا ہے جو مدھم نہیں ہونے پاتا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books