aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मसालेह"
یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔتجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
کوئی منزل آخری منزل نہیں ہوتی فضیلؔزندگی بھی ہے مثال موج دریا راہ رو
مثال شمع جلا ہوں دھواں سا بکھرا ہوںمیں انتظار کی ہر کیفیت سے گزرا ہوں
مسئلے تو زندگی میں روز آتے ہیں مگرزندگی کے مسئلوں کا حل نکلنا چاہیے
مجال ترک محبت نہ ایک بار ہوئیخیال ترک محبت تو بار بار کیا
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
حجاب کرنے کی بندش مجھے گوارا نہیںکہ میرا جسم کوئی مال زر تمہارا نہیں
نہ منزل ہوں نہ منزل آشنا ہوںمثال برگ اڑتا پھر رہا ہوں
یہ جتنے مسئلے ہیں مشغلے ہیں سب فراغت کےنہ تم بیکار بیٹھے ہو نہ ہم بیکار بیٹھے ہیں
سنا ہے شور سے حل ہوں گے سارے مسئلے اک دنسو ہم آواز کو آواز سے ٹکراتے رہتے ہیں
تماشہ گاہ جہاں میں مجال دید کسےیہی بہت ہے اگر سرسری گزر جائیں
لوگ یوں جاتے نظر آتے ہیں مقتل کی طرفمسئلے جیسے روانہ ہوں کسی حل کی طرف
اب شور ہے مثال جودی اس خرام کویوں کون جانتا تھا قیامت کے نام کو
ہے مسئلے کا حل یہ اسی در پہ جاؤں میںجس در پہ اب میں جانے کے قابل نہیں رہا
غم حبیب نہیں کچھ غم جہاں سے الگیہ اہل درد نے کیا مسئلے اٹھائے ہیں
مصاف زیست میں وہ رن پڑا ہے آج کے دننہ میں تمہاری تمنا ہوں اور نہ تم میرے
اہل خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہؔکچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے
ایسے لگے ہے نوکری مال حرام کے بغیرجیسے ہو داغؔ کی غزل بادہ و جام کے بغیر
مسئلے حل کرتے کرتے آدمی کا ذہن بھیبے طرح الجھا ہوا اک مسئلہ ہو جائے گا
کل کائنات فکر سے آزاد ہو گئیانساں مثال دست تہ سنگ رہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books