aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मियान"
ابھی میان میں تلوار مت رکھو اپنیابھی تو شہر میں اک بے قصور باقی ہے
میان حشر یہ کافر بڑے اترائے پھرتے ہیںمزہ آ جائے ایسے میں اگر سن لے خدا میری
دکھائی بھی نہیں دے گی بدن غرقاب کر کےمیان وصل اک چالاک خاک اڑتی رہے گی
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
میرؔ صاحب تم فرشتہ ہو تو ہوآدمی ہونا تو مشکل ہے میاں
نہ کر سوداؔ تو شکوہ ہم سے دل کی بے قراری کامحبت کس کو دیتی ہے میاں آرام دنیا میں
مانگی تھی ایک بار دعا ہم نے موت کیشرمندہ آج تک ہیں میاں زندگی سے ہم
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
اب جو پتھر ہے آدمی تھا کبھیاس کو کہتے ہیں انتظار میاں
یہ کیا پڑی ہے تجھے دل جلوں میں بیٹھنے کییہ عمر تو ہے میاں دوستوں میں بیٹھنے کی
دیکھ کر ہم کو نہ پردے میں تو چھپ جایا کرہم تو اپنے ہیں میاں غیر سے شرمایا کر
عشق بن جینے کے آداب نہیں آتے ہیںمیرؔ صاحب نے کہا ہے کہ میاں عشق کرو
کہتے نہ تھے ہم دردؔ میاں چھوڑو یہ باتیںپائی نہ سزا اور وفا کیجئے اس سے
زندگی میں جو اک کمی سی ہےیہ ذرا سی کمی بہت ہے میاں
تعلق عاشق و معشوق کا تو لطف رکھتا تھامزے اب وہ کہاں باقی رہے بیوی میاں ہو کر
اپنے ہم راہ جو آتے ہو ادھر سے پہلےدشت پڑتا ہے میاں عشق میں گھر سے پہلے
سمجھے تھے ہم جو دوست تجھے اے میاں غلطتیرا نہیں ہے جرم ہمارا گماں غلط
نہ کیجے وہ کہ میاں جس سے دل کوئی ہو ملولسوائے اس کے جو جی چاہے سو کیا کیجے
ہمارے میر تقی میرؔ نے کہا تھا کبھیمیاں یہ عاشقی عزت بگاڑ دیتی ہے
زندگی خواب ہے اور خواب بھی ایسا کہ میاںسوچتے رہیے کہ اس خواب کی تعبیر ہے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books