aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मुसहफ़ी"
لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہےکون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے
مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخمتیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہاکہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
بال اپنے بڑھاتے ہیں کس واسطے دیوانےکیا شہر محبت میں حجام نہیں ہوتا
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالوہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
دیکھ کر ہم کو نہ پردے میں تو چھپ جایا کرہم تو اپنے ہیں میاں غیر سے شرمایا کر
چھیڑ مت ہر دم نہ آئینہ دکھااپنی صورت سے خفا بیٹھے ہیں ہم
جو ملا اس نے بے وفائی کیکچھ عجب رنگ ہے زمانے کا
حیراں ہوں اس قدر کہ شب وصل بھی مجھےتو سامنے ہے اور ترا انتظار ہے
اے مصحفیؔ تو ان سے محبت نہ کیجیوظالم غضب ہی ہوتی ہیں یہ دلی والیاں
عید تو آ کے مرے جی کو جلاوے افسوسجس کے آنے کی خوشی ہو وہ نہ آوے افسوس
آنکھوں کو پھوڑ ڈالوں یا دل کو توڑ ڈالوںیا عشق کی پکڑ کر گردن مروڑ ڈالوں
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سےجاتے ہو کہاں جان مری آ کے مقابل
اب مری بات جو مانے تو نہ لے عشق کا نامتو نے دکھ اے دل ناکام بہت سا پایا
دلی میں اپنا تھا جو کچھ اسباب رہ گیااک دل کو لے کے آئے ہیں اس سرزمیں سے ہم
کر کے زخمی تو مجھے سونپ گیا غیروں کوکون رکھے گا مرے زخم پہ مرہم تجھ بن
آساں نہیں دریائے محبت سے گزرنایاں نوح کی کشتی کو بھی طوفان کا ڈر ہے
آستیں اس نے جو کہنی تک چڑھائی وقت صبحآ رہی سارے بدن کی بے حجابی ہاتھ میں
موسم ہولی ہے دن آئے ہیں رنگ اور راگ کےہم سے تم کچھ مانگنے آؤ بہانے پھاگ کے
حسرت پہ اس مسافر بے کس کی روئیےجو تھک گیا ہو بیٹھ کے منزل کے سامنے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books