aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मुस्कुराहट"
ہماری مسکراہٹ پر نہ جانادیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے
مسکراہٹ ہے حسن کا زیورمسکرانا نہ بھول جایا کرو
ایک ایسا بھی وقت ہوتا ہےمسکراہٹ بھی آہ ہوتی ہے
میرے ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہےگرچہ سینے میں داغ رکھتا ہوں
دلوں میں تلخیاں پھر بھی نظر میں مسکراہٹ ہوبلا کے حبس میں بھی ہو ہوا ایسا بھی ہوتا ہے
مقدس مسکراہٹ ماں کے ہونٹوں پر لرزتی ہےکسی بچہ کا جب پہلا سپارہ ختم ہوتا ہے
پھول کھلتے ہیں تو لگتا ہے ترے ہونٹوں نےمسکراہٹ کو بڑے ناز سے آزاد کیا
مسکراہٹ اوڑھ کر یوں ہی نہیں رہتا ہوں میںجھانک کر دیکھو کبھی اندر بہت ٹوٹا ہوں میں
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
ہم نے سینے سے لگایا دل نہ اپنا بن سکامسکرا کر تم نے دیکھا دل تمہارا ہو گیا
جان لینی تھی صاف کہہ دیتےکیا ضرورت تھی مسکرانے کی
تم اتنا جو مسکرا رہے ہوکیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو
اک بار اس نے مجھ کو دیکھا تھا مسکرا کراتنی تو ہے حقیقت باقی کہانیاں ہیں
وہ کسی کو یاد کر کے مسکرایا تھا ادھراور میں نادان یہ سمجھا کہ وہ میرا ہوا
انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھدیکھا جو مجھ کو چھوڑ دئیے مسکرا کے ہاتھ
اے غم زندگی نہ ہو ناراضمجھ کو عادت ہے مسکرانے کی
مہک رہی ہے زمیں چاندنی کے پھولوں سےخدا کسی کی محبت پہ مسکرایا ہے
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھےخدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے
دانستہ ہم نے اپنے سبھی غم چھپا لیےپوچھا کسی نے حال تو بس مسکرا دئیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books