aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मेहरबानी"
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
خفا ہیں پھر بھی آ کر چھیڑ جاتے ہیں تصور میںہمارے حال پر کچھ مہربانی اب بھی ہوتی ہے
دور تک پھیلا ہوا پانی ہی پانی ہر طرفاب کے بادل نے بہت کی مہربانی ہر طرف
مہربانی چارہ سازوں کی بڑھیجب بڑھا درماں تو بیماری بڑھی
مجھ کو کیا کیا نہ دکھ ملے ساقیؔمیرے اپنوں کی مہربانی سے
زندگی کہتے ہیں کس کو موت کس کا نام ہےمہربانی آپ کی نا مہربانی آپ کی
کسی کی مہربانی سے محبت مطمئن کیا ہومحبت تو محبت سے بھی آسودہ نہیں ہوتی
آئے ہو گھر سے اٹھ کر میرے مکاں کے اوپرکی تم نے مہربانی بے خانماں کے اوپر
دم نہ نکلا یار کی نامہربانی دیکھ کرسخت حیراں ہوں میں اپنی سخت جانی دیکھ کر
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوستآہ اب مجھ سے تری رنجش بے جا بھی نہیں
سب ہیں ان کے دیکھنے والے مگرآئینے پر مہربانی اور ہے
ہمیں وہ ہمیں سے جدا کر گیابڑا ظلم اس مہربانی میں تھا
گلہ نا مہربانی کا تو سب سے سن لیا تم نےتمہاری مہربانی کی شکایت ہم بھی رکھتے ہیں
تمہارے دل میں کیا نامہربانی آ گئی ظالمکہ یوں پھینکا جدا مجھ سے پھڑکتی مچھلی کو جل سیں
سلام تیری مروت کو مہربانی کوملا اک اور نیا سلسلہ کہانی کو
تازہ رکھ آب مہربانی سیںایک دل سو چمن برابر ہے
آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہربانبھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئیبہت دیر کی مہرباں آتے آتے
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقتمیں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books