aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मैदान-ए-हंगामा-ए-ख़ौफ़"
اللہ اللہ یہ ہنگامۂ پیکار حیاتاب وہ آواز بھی دیتے ہیں تو سنتے نہیں ہم
دونوں کے دل میں خوف تھا میدان جنگ میںدونوں کا خوف فاصلہ تھا درمیان کا
جو دیوانوں نے پیمائش کی ہے میدان قیامت کیفقط دو گز زمیں ٹھہری وہ میرے دشت وحشت کی
تم کیوں اداس ہو گئے میدان حشر میںکہہ دو تو دل کی دل میں مری داستاں رہے
بیگم بھی ہیں کھڑی ہوئی میدان حشر میںمجھ سے مرے گنہ کا حساب اے خدا نہ مانگ
کوئی ہنگامۂ حیات نہیںرات خاموش ہے سحر خاموش
ہنگامۂ ہستی سے گزر کیوں نہیں جاتےرستے میں کھڑے ہو گئے گھر کیوں نہیں جاتے
کیسے ہنگامۂ فرصت میں ملے ہیں تجھ سےہم بھرے شہر کی خلوت میں ملے ہیں تجھ سے
ہنگامۂ حیات سے لینا تو کچھ نہیںہاں دیکھتے چلو کہ تماشا ہے راہ کا
جب بھی فرصت ملی ہنگامۂ دنیا سے مجھےمیری تنہائی کو بس تیرا پتہ یاد آیا
وہ خلش جس سے تھا ہنگامۂ ہستی برپاوقف بیتابئ خاموش ہوئی جاتی ہے
ہنگامۂ حیات سے جاں بر نہ ہو سکایہ دل عجیب دل ہے کہ پتھر نہ ہو سکا
کیا ہنگامۂ گل نے مرا جوش جنوں تازہادھر آئی بہار ایدھر گریباں کا رفو ٹوٹا
بڑھا ہنگامۂ شوق اس قدر بزم حریفاں میںکہ رخصت ہو گیا اس کا حجاب آہستہ آہستہ
حصار خوف و ہراس میں ہے بتان وھم و گماں کی بستیمجھے خبر ہی نہیں کہ اب میں جنوب میں یا شمال میں ہوں
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
ہر ملاقات کا انجام جدائی تھا اگرپھر یہ ہنگامہ ملاقات سے پہلے کیا تھا
دل میں اک شور سا اٹھا تھا کبھیپھر یہ ہنگامہ عمر بھر ہی رہا
ہے تری کو میں خبر حشر کے ہنگامے کیپر میں کیا جانوں یہ ہنگامہ کدھر ہوتا ہے
کام آئے گی مزاج عشق کی آشفتگیاور کچھ ہو یا نہ ہو ہنگامۂ محفل سہی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books