aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रंगे"
ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گاکیا خبر تھی کہ رگ جاں میں اتر جائے گا
دیکھ زنداں سے پرے رنگ چمن جوش بہاررقص کرنا ہے تو پھر پاؤں کی زنجیر نہ دیکھ
عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سےیہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سے
رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلابچند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں
ہمیں جب نہ ہوں گے تو کیا رنگ محفلکسے دیکھ کر آپ شرمایئے گا
اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلےطرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے
اللہ رے اس گل کی کلائی کی نزاکتبل کھا گئی جب بوجھ پڑا رنگ حنا کا
کھلی کتاب تھی پھولوں بھری زمیں میریکتاب میری تھی رنگ کتاب اس کا تھا
پھر کسی کے سامنے چشم تمنا جھک گئیشوق کی شوخی میں رنگ احترام آ ہی گیا
دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میں
گزرے بہت استاد مگر رنگ اثر میںبے مثل ہے حسرتؔ سخن میرؔ ابھی تک
نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگ حناموسم آئے ہی نہیں اب کے گلابوں والے
محبت میں اک ایسا وقت بھی آتا ہے انساں پرستاروں کی چمک سے چوٹ لگتی ہے رگ جاں پر
ہمیں سے رنگ گلستاں ہمیں سے رنگ بہارہمیں کو نظم گلستاں پہ اختیار نہیں
رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آجبوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے
عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نےخزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا
کوئی نالاں کوئی گریاں کوئی بسمل ہو گیااس کے اٹھتے ہی دگرگوں رنگ محفل ہو گیا
یہ اور بات کہ رنگ بہار کم ہوگانئی رتوں میں درختوں کا بار کم ہوگا
اے حنا رنگ محبت تو ہے مجھ میں بھی نہاںتیرے دھوکے میں کوئی پیس نہ ڈالے مجھ کو
جانے کیوں رنگ بغاوت نہیں چھپنے پاتاہم تو خاموش بھی ہیں سر بھی جھکائے ہوئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books