aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रखिए"
شہر میں کس سے سخن رکھیے کدھر کو چلیےاتنی تنہائی تو گھر میں بھی ہے گھر کو چلیے
وزن ہر چیز کی توقیر بڑھا دیتا ہےزندگی بوجھ سہی پھر بھی اٹھائے رکھئے
عید کا دن ہے گلے مل لیجےاختلافات ہٹا کر رکھیے
آپ اپنی گلی کے سائل کوکم سے کم پر سوال تو رکھئے
ارے یہ دل اور اتنا خالیکوئی مصیبت ہی پال رکھیے
یہ کرداروں کے گندے آئنے اپنے ہی گھر رکھئےیہاں پر کون کتنا پارسا ہے ہم سمجھتے ہیں
یوں ملاقات کا یہ دور بنائے رکھیےموت کب ساتھ نبھا جائے بھروسہ کیا ہے
تیغ تو جونؔ پھینک دیجے مگرہاتھ میں اپنے ڈھال تو رکھئے
جانے کس وقت کوچ کرنا ہواپنا سامان مختصر رکھیے
مے پی کے عید کیجیے گزرا مہ صیامتسبیح رکھیے ساغر و مینا اٹھائیے
آپ دامن کو ستاروں سے سجائے رکھئےمیری قسمت میں تو پتھر کے سوا کچھ بھی نہیں
ساتھ رکھئے کام آئے گا بہت نام خداخوف گر جاگا تو پھر کس کو صدا دی جائے گی
حیات لاکھ ہو فانی مگر یہ سن رکھئےحیات سے جو ہے مقصود غیر فانی ہے
کبھی موقع پہ کام آیا کرے گیکسی کے ساتھ رکھیے دشمنی بھی
تڑا مڑا ہے مگر خدا ہےاسے تو صاحب سنبھال رکھیے
میرے خوابوں میں روز آتی ہیںاپنی آنکھیں سنبھال کر رکھیے
رنگوں سے نہ رکھیے کسی صورت کی توقعوہ خون کا قطرہ ہے جو شہکار بنے گا
خبر نہیں کہ خلا کس جگہ پہ ہو موجودزمین پر بھی قدم پھونک پھونک کر رکھیے
بدن کی کھال کو کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھیےہمیں تو قیمتی پوشاک کو بچانا ہے
عشق خوباں نہیں ہے ایسی شےباندھ کر رکھئے جس کو پڑیا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books