aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रहनुमा"
جادہ جادہ چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوشآنے والے کارواں کے رہنما بن کر چلو
مجھے اے رہنما اب چھوڑ تنہامیں خود کو آزمانا چاہتا ہوں
ہم نے خود اپنے آپ زمانے کی سیر کیہم نے قبول کی نہ کسی رہنما کی شرط
دل جہاں لے جائے دل کے ساتھ جانا چاہیئےاس سے بڑھ کر اور کوئی رہنما ہوتا نہیں
تنہا اٹھا لوں میں بھی ذرا لطف گمرہیاے رہنما مجھے مری قسمت پہ چھوڑ دے
جو از خود رفتہ ہے گمراہ ہے وہ رہنما میراجو اک عالم سے ہے بیگانہ ہے وہ آشنا میرا
سب کچھ ملا ہمیں جو ترے نقش پا ملےہادی ملے دلیل ملے رہنما ملے
بھول کر لے گیا سوئے منزلایسے رہزن کو رہنما کہیے
یہ سانحہ بھی ہو گیا ہے رستے میںجو رہنما تھا وہی کھو گیا ہے رستے میں
گو راہزن کا وار بھی کچھ کم نہ تھا مگرجو وار کارگر ہوا وہ رہنما کا تھا
جو رہنما تھے میرے کہاں ہیں وہ نقش پامنزل پہ چھوڑتا تھا جو رستہ کدھر گیا
نہ کیوں کہ اشک مسلسل ہو رہنما دل کاطریق عشق میں جاری ہے سلسلہ دل کا
بھٹک کے راہ سے ہم سب کو آزما آئےفریب دے گئے جتنے بھی رہنما آئے
کردار رہنما کا مجھے لگ رہا ہے یوںتلوار جیسے ہو کسی پاگل کے ہاتھ میں
تم نے تاروں کو رہنما جاناہم نے تاروں کی رہنمائی کی
قافلے رہ میں لوٹنے والاراہزن ایک رہنما نکلا
زیر اثر نہیں ہے کسی رہنما کے ہممالک اسی لیے ہیں خود اپنی رضا کے ہم
اسی دشت میں ہم کبھی کھوئے تھےاسی دشت کے رہنما بن گئے
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books