aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रास्तों"
انہیں راستوں نے جن پر کبھی تم تھے ساتھ میرےمجھے روک روک پوچھا ترا ہم سفر کہاں ہے
کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستوتنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو
اجنبی راستوں پر بھٹکتے رہےآرزوؤں کا اک قافلا اور میں
راستو کیا ہوئے وہ لوگ کہ آتے جاتےمیرے آداب پہ کہتے تھے کہ جیتے رہیے
یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیاابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا
تمہارے گھر کے سبھی راستوں کو کاٹ گئیہمارے ہاتھ میں کوئی لکیر ایسی تھی
تو کبھی اس شہر سے ہو کر گزرراستوں کے جال میں الجھا ہوں میں
ایام کے غبار سے نکلا تو دیر تکمیں راستوں کو دھول بنا دیکھتا رہا
اک خوف زدہ سا شخص گھر تکپہنچا کئی راستوں میں بٹ کر
یوں تو سفر کیا ہے کتنے ہی راستوں پرلیکن ترے ہی گھر کا رستہ پسند آیا
کرنا ہے آپ کو جو نئے راستوں کی کھوجسب جس طرف نہ جائیں ادھر جانا چاہیے
میں اپنی ذات کا سفر تمام کر کے رک گیاپھر اس کے بعد راستوں سے میری گفتگو ہوئی
تری طرح نہیں آسان واپسی میریمیں راستوں کو سمجھتا ہوا نہیں آیا
میں کیسے طے کروں بے سمت راستوں کا سفرکہاں ہے شہر تمنا کوئی پتا تو دے
عجیب شہر ہے گھر بھی ہیں راستوں کی طرحکسے نصیب ہے راتوں کو چھپ کے رونا بھی
کھلتی ہیں آسماں میں سمندر کی کھڑکیاںبے دین راستوں پہ کہیں اپنا گھر تو ہے
سفر میں تم ہمارے ساتھ رہناکہیں ہم راستوں میں کھو نہ جائیں
صرف ہم ہی تو نہیں ٹوٹے ہیںراستوں پر بھی تھکن طاری ہے
ہمیں نے راستوں کی خاک چھانیہمیں آئے ہیں تیرے پاس چل کے
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤمرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books