aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "राहगीर"
مجھ سے بھی راہگیر سے بھی راہ یار کویکساں ہے دونوں پاؤں تلے خیر و شر کی راہ
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میںجتنی ہم چھوڑ دیا کرتے تھے پیمانے میں
وقت برباد کرنے والوں کووقت برباد کر کے چھوڑے گا
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
اگر موجیں ڈبو دیتیں تو کچھ تسکین ہو جاتیکناروں نے ڈبویا ہے مجھے اس بات کا غم ہے
ہاں انہیں لوگوں سے دنیا میں شکایت ہے ہمیںہاں وہی لوگ جو اکثر ہمیں یاد آئے ہیں
غصے میں برہمی میں غضب میں عتاب میںخود آ گئے ہیں وہ مرے خط کے جواب میں
چراغ راہ گزر لاکھ تابناک سہیجلا کے اپنا دیا روشنی مکان میں لا
میں تو مسجد سے چلا تھا کسی کعبہ کی طرفدکھ تو یہ ہے کہ عبادت مری بد نام ہوئی
یہ چراغ جیسے لمحے کہیں رائیگاں نہ جائیںکوئی خواب دیکھ ڈالو کوئی انقلاب لاؤ
اس سے پہلے کہ لوگ پہچانیںخود کو پہچان لو تو بہتر ہے
کون طاقوں پہ رہا کون سر راہ گزرشہر کے سارے چراغوں کو ہوا جانتی ہے
وقار خون شہیدان کربلا کی قسمیزید مورچہ جیتا ہے جنگ ہارا ہے
اب اور دیر نہ کر حشر برپا کرنے میںمری نظر ترے دیدار کو ترستی ہے
مرے راہ بر مجھ کو گمراہ کر دےسنا ہے کہ منزل قریب آ گئی ہے
کہیں یہ اپنی محبت کی انتہا تو نہیںبہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آئی
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کوکھٹک سی ہے جو سینے میں غم منزل نہ بن جائے
اس انتظار میں بیٹھے ہیں ان کی محفل میںکہ وہ نگاہ اٹھائیں تو ہم سلام کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books