aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रियाज़त-ए-नीम-शब"
جو مری ریاضت نیم شب کو سلیمؔ صبح نہ مل سکیتو پھر اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ یہاں خدا کوئی اور ہے
تیرا ہی رقص سلسلہ عکس خواب ہےاس اشک نیم شب سے شب ماہتاب تک
نیند کیوں ٹوٹ گئی آخر شبکون میرے لئے تڑپا ہوگا
یہ شب غم یہ میری تنہائیاس رفاقت کا کون ثانی ہے
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
اف شب ہجر کی سیاہی آجکفر کی تیرگی سے بڑھ کر ہے
ایک سرود روشنی نیمۂ شب کا خواب تھاایک خموش تیرگی سانحہ آشنا بھی تھی
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کوطول شب فراق کو تو ناپ دیجئے
تھی وصل میں بھی فکر جدائی تمام شبوہ آئے تو بھی نیند نہ آئی تمام شب
پردۂ شب سے نکلنے کا نہیں لیتا نامآج سورج ہی سویرا نہیں ہونے دیتا
اے شب خواب یہ ہنگام تحیر کیا ہےخود کو گر نیند سے بیدار کیا ہے میں نے
ترے بغیر تیرے انتظار سے تھک کرشب فراق کے ماروں کو نیند آئی ہے
تجھ ایسی نرم گرم کئی لڑکیوں کے ساتھمیں نے شب فراق ڈبو دی شراب میں
آغوش میں مہکوگے دکھائی نہیں دو گےتم نکہت گلزار ہو ہم پردۂ شب ہیں
سانس رکتی ہے چھلکتے ہوئے پیمانے میںکوئی لیتا تھا ترا نام وفا آخر شب
کوئی کیا جانے کہ ہے روز قیامت کیا چیزدوسرا نام ہے میری شب تنہائی کا
میں نیند کیا ترے بازار شب میں لے آیاپھر اس کے بعد تو خوابوں کا بھاؤ اور بڑھا
شب وصلت تو جاتے جاتے اندھا کر گئی مجھ کوتم اب بہرا کرو صاحب سنا کر نام رخصت کا
شب ڈھلی اٹھنے لگے ہوٹل سے لوگچائے کا یہ دور اس کے نام پر
کیا ہی رہ رہ کے طبیعت مری گھبراتی ہےموت آتی ہے شب ہجر نہ نیند آتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books