aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रिवायात"
ہم روایات کو پگھلا کے نشورؔاک نئے فن کے قریب آ پہنچے
دنیا کی روایات سے بیگانہ نہیں ہوںچھیڑو نہ مجھے میں کوئی دیوانہ نہیں ہوں
اہل دل نے کئے تعمیر حقیقت کے ستوںاہل دنیا کو روایات پہ رونا آیا
دل تو روتا رہے اور آنکھ سے آنسو نہ بہےعشق کی ایسی روایات نے دل توڑ دیا
اپنی پرواز کو میں سمت بھی خود ہی دوں گاتو مجھے اپنی روایات کا پابند نہ کر
جن سے افسانۂ ہستی میں تسلسل تھا کبھیان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا
دل نے ہر دور میں دنیا سے بغاوت کی ہےدل سے تم رسم و روایات کی باتیں نہ کرو
جھوٹا سماج رسم و روایات سرحدیںاب بھی ہیں راہ عشق میں دیوار کی طرح
یہ جسم ٹوٹ کے حصوں میں بٹنے والا ہےپھر اس پہ اپنی روایات کچھ نہیں ہوگا
میں مقلد نہیں ہوں روایات کامیری راہیں بغاوت سے مشروط ہیں
زندہ رکھیں بزرگوں کی ہم نے روایتیںدشمن سے بھی ملے تو ملے عاجزی سے ہم
ہم بزرگوں کی روایت سے جڑے ہیں بھائینیکیاں کر کے کبھی پھل نہیں مانگا کرتے
ہم نے تو لٹ کے محبت کی روایت رکھ لیان سے تو پوچھیے وہ کس لیے پچھتاتے رہے
ہمارے شہر کی روایتوں میں ایک یہ بھی تھادعا سے قبل پوچھنا اثر میں کتنی دیر ہے
پھل دار درختوں نے رجھایا تو مجھے بھیآزاد پرندوں کے لیے شاخ و ثمر کیا
روایتوں کو صلیبوں سے کر دیا آزادیہی رسن تو سر دار توڑ دی میں نے
یہ روایت ہے کتابوں میں اتارے جائیںوہ جو خوشبو کے سفر میں کہیں مارے جائیں
بلا رہے ہو ہمیں بھی مگر خیال رہےہمارے ساتھ ہماری روایتیں ہوں گی
اسے جس شب مدھر آواز میں گانا تھا لازمروایت ہے کہ اس شب بھی پرندہ چپ رہا تھا
تم نے تو فقط اس کی روایت ہی سنی ہےہم نے وہ زمانہ بھی گزرتے ہوئے دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books