aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रिश्तों"
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھاکہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
اب جو رشتوں میں بندھا ہوں تو کھلا ہے مجھ پرکب پرند اڑ نہیں پاتے ہیں پروں کے ہوتے
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتابپڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
رشتوں کا اعتبار وفاؤں کا انتظارہم بھی چراغ لے کے ہواؤں میں آئے ہیں
وقت خاموش ہے ٹوٹے ہوئے رشتوں کی طرحوہ بھلا کیسے مرے دل کی خبر پائے گا
جانے کن رشتوں نے مجھ کو باندھ رکھا ہے کہ میںمدتوں سے آندھیوں کی زد میں ہوں بکھرا نہیں
یہ ہجرتوں کے تماشے، یہ قرض رشتوں کےمیں خود کو جوڑتے رہنے میں ٹوٹ جاتا ہوں
جس کی خاطر سبھی رشتوں سے ہوا تھا منکراب سنا ہے کہ وہی شخص خفا ہے مجھ سے
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیںرشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
سرحدیں روک نہ پائیں گی کبھی رشتوں کوخوشبوؤں پر نہ کبھی کوئی بھی پہرا نکلا
طلبؔ بڑی ہی اذیت کا کام ہوتا ہےبکھرتے ٹوٹتے رشتوں کا بوجھ ڈھونا بھی
بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتےہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے
رشتوں کی دلدل سے کیسے نکلیں گےہر سازش کے پیچھے اپنے نکلیں گے
اس شہر کا دستور ہے رشتوں کا بھلاناتجدید مراسم کے لئے ہاتھ نہ باندھوں
کیا موسموں کے ٹوٹتے رشتوں کا خوف ہےشیشے سجا لیے ہیں سبھی نے دکان پر
ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیںاب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو
رشتوں کا بوجھ ڈھونا دل دل میں کڑھتے رہناہم ایک دوسرے پر احسان ہو گئے ہیں
کبھی خیال کے رشتوں کو بھی ٹٹول کے دیکھمیں تجھ سے دور سہی تجھ سے کچھ جدا بھی نہیں
رشتوں کو جب دھوپ دکھائی جاتی ہےسگریٹ سے سگریٹ سلگائی جاتی ہے
کیسے رشتوں کو سمیٹیں یہ بکھرتے ہوئے لوگٹوٹ جاتے ہیں یہی فیصلہ کرتے ہوئے لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books