aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रूदाद-ए-इश्क़"
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
روداد غم الفت ان سے ہم کیا کہتے کیوں کر کہتےاک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے
روداد شب غم یوں ڈرتا ہوں سنانے سےمحفل میں کہیں ان کی صورت نہ اتر جائے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
مری روداد غم وہ سن رہے ہیںتبسم سا لبوں پر آ رہا ہے
روداد چمن سنتا ہوں اس طرح قفس میںجیسے کبھی آنکھوں سے گلستاں نہیں دیکھا
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہےجو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
یوں باغباں نے مہر لگا دی زبان پرروداد غم نصیب کے مارے نہ کہہ سکے
مری قندیل جاں جلتی ہے شب بھرذرا اپنی بھی تو روداد شب لکھ
کہی کسی سے نہ روداد زندگی میں نےگزار دینے کی شے تھی گزار دی میں نے
سن کے روداد الم میری وہ ہنس کر بولےاور بھی کوئی فسانہ ہے تمہیں یاد کہ بس
کسی نے حال دل پوچھا تو آنکھیں ہو گئیں پر نماب اس سے مختصر روداد دل کہتے تو کیا کہتے
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books