aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रोज़-ए-अज़ल"
عدمؔ روز اجل جب قسمتیں تقسیم ہوتی تھیںمقدر کی جگہ میں ساغر و مینا اٹھا لایا
از روز ازل ہے کہ نہیں ہے کا ہے محشراور اس کا جواب آج بھی ہاں بھی ہے نہیں بھی
روز ازل سے ساتھ ہے اسلام و کفر کاکب دانہ ہائے سبحہ سے زنار رہ گیا
روز ازل سے آپ کی میری کیسی رسم و راہ نبھیاول اول ہم ہوئے شیدا آخر شیدا آپ ہوئے
کسی کے عقد میں رہتی نہیں ہے لولیٔ دہریہ قحبہ روز ازل سے ہے کچھ طلاق نصیب
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عملآپ بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر
زندگی جن کے تصور سے جلا پاتی تھیہائے کیا لوگ تھے جو دام اجل میں آئے
میں عجب یہ رسم دیکھی مجھے روز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے اور وہی لے ثواب الٹا
تجھے بھی دیکھ لیا ہم نے او خدائے اجلکہ تیرا زور چلا بھی تو اہل غم پہ چلا
مجھے نہ ڈر ہے قیامت کا اب نہ خوف اجلمیں درد ترک ملاقات سہ کے آیا ہوں
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
روز وصال جس کو کہتی ہے خلق وہ ہیمذہب میں عاشقوں کے روز وفات بھی ہے
ساقی نے نگاہوں سے پلا دی ہے غضب کیرندان ازل دیکھیے کب ہوش میں آئیں
ہے روز پنج شنبہ تو فاتحہ دلا دےگھر تیرے کشتگاں کی روحیں نہ آئیاں ہوں
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیونکرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر سے کھلے معنیٔ پنہاں ہم کو
یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
آج تک صبح ازل سے وہی سناٹا ہےعشق کا گھر کبھی شرمندۂ مہماں نہ ہوا
کی ہے استاد ازل نے یہ رباعی موزوںچار عنصر کے سوا اور ہے انسان میں کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books