aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लकीर"
تمہارے گھر کے سبھی راستوں کو کاٹ گئیہمارے ہاتھ میں کوئی لکیر ایسی تھی
سمجھو پتھر کی تم لکیر اسےجو ہماری زبان سے نکلا
لکیر کھینچ کے بیٹھی ہے تشنگی مریبس ایک ضد ہے کہ دریا یہیں پہ آئے گا
تمہارے نام کے نیچے کھنچی ہوئی ہے لکیرکتاب زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعد
کوئی دماغ سے کوئی شریر سے ہارامیں اپنے ہاتھ کی اندھی لکیر سے ہارا
مرے ہاتھ میں ترے نام کی وہ لکیر مٹتی چلی گئیمرے چارہ گر مرے درد کی ہی وضاحتوں میں لگے رہے
خیال زلف دوتا میں نصیرؔ پیٹا کرگیا ہے سانپ نکل تو لکیر پیٹا کر
کس لیے خود کو سمجھتا ہے وہ پتھر کی لکیراس کا انکار بھی اقرار میں آ سکتا ہے
سر دیجے راہ عشق میں پر منہ نہ موڑیےپتھر کی سی لکیر ہے یہ کوہکن کی بات
کوئی مہکار ہے خوشبو کی نہ رنگوں کی لکیرایک صحرا ہوں کہیں سے بھی گزر جا مجھ میں
کھینچ لی تھی اک لکیر نارسا خود درمیاںفاصلہ در فاصلہ در فاصلہ ہونا ہی تھا
لکیر کھینچ کے مجھ پہ وہ پھر مجھے دیکھےنگار و نقش میں چہرہ ہے ہو بہ ہو میرا
کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھامجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیںاپنے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیں
سنا ہے اب بھی مرے ہاتھ کی لکیروں میںنجومیوں کو مقدر دکھائی دیتا ہے
جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو
لکیریں کھینچتے رہنے سے بن گئی تصویرکوئی بھی کام ہو، بے کار تھوڑی ہوتا ہے
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں سجا لے مجھ کومیں ہوں تیرا تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو
اب تو ہاتھوں سے لکیریں بھی مٹی جاتی ہیںاس کو کھو کر تو مرے پاس رہا کچھ بھی نہیں
تمہیں پتا ہے مرے ہاتھ کی لکیروں میںتمہارے نام کے سارے حروف بنتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books