aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लड़का"
ایک لڑکا شہر کی رونق میں سب کچھ بھول جائےایک بڑھیا روز چوکھٹ پر دیا روشن کرے
دفنا دیا گیا مجھے چاندی کی قبر میںمیں جس کو چاہتی تھی وہ لڑکا غریب تھا
اک لڑکا تھا اک لڑکی تھیآگے اللہ کی مرضی تھی
جسے تم ڈھونڈتی رہتی ہو مجھ میںوہ لڑکا جانے کب کا مر چکا ہے
لڑکا نہ کوئی پھر سے ہو برباد دہر میںتجھ پر نہ جائیں بیٹیاں تیری خدا کرے
وہ ایک لڑکی جو مر رہی ہے حیا کے مارےوہ ایک لڑکا جو دیکھنے پر تلا ہوا ہے
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگگیلی زمین کھود کے فرہاد ہو گئے
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
گل کے ہونے کی توقع پہ جیے بیٹھی ہےہر کلی جان کو مٹھی میں لیے بیٹھی ہے
جوانی کی دعا لڑکوں کو نا حق لوگ دیتے ہیںیہی لڑکے مٹاتے ہیں جوانی کو جواں ہو کر
میر کیا سادے ہیں بیمار ہوئے جس کے سبباسی عطار کے لڑکے سے دوا لیتے ہیں
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیںعید ہے اور ہم کو عید نہیں
مدت سے اک لڑکی کے رخسار کی دھوپ نہیں آئیاس لئے میرے کمرے میں اتنی ٹھنڈک رہتی ہے
ڈائری میں سارے اچھے شعر چن کر لکھ لیےایک لڑکی نے مرا دیوان خالی کر دیا
جھوٹی امید کی انگلی کو پکڑنا چھوڑودرد سے بات کرو درد سے لڑنا چھوڑو
منظروں کی بھیڑ ایسی تو کبھی دیکھی نہ تھیگاؤں اچھا تھا مگر اس میں کوئی لڑکی نہ تھی
کبھی صیاد کا کھٹکا ہے کبھی خوف خزاںبلبل اب جان ہتھیلی پہ لیے بیٹھی ہے
اپنا باطن خوب ہے ظاہر سے بھی اے جان جاںآنکھ کے لڑنے سے پہلے جی لڑا بیٹھے ہیں ہم
لڑا کر آنکھ اس سے ہم نے دشمن کر لیا اپنانگہ کو ناز کو انداز کو ابرو کو مژگاں کو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books