aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लब-ए-बाम"
شاید آ جائے کسی وقت لب بام وہ چاندشام سے صبح تلک بند دریچہ نہ کیا
چراغ عشق لب بام چھوڑ آیا ہوںرہ وفا میں ترا نام چھوڑ آیا ہوں
جل رہا ہے جو لب بام ابھی ایک چراغبجھ گیا یہ بھی تو پھر رات مکمل ہوگی
اس لب بام سے اے صرصر فرقت تو بتامثل تنکے کے مرا یہ تن لاغر پھینکا
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
ہم لب گور ہو گئے ظالمتو لب بام کیوں نہیں آتا
احباب مجھ سے قطع تعلق کریں جگرؔاب آفتاب زیست لب بام آ گیا
اسی کی شکل مجھے چاند میں نظر آئےوہ ماہ رخ جو لب بام بھی نہیں آتا
نطق سے لب تک ہے صدیوں کا سفرخامشی یہ دکھ بھلا جھیلے گی کیا
کچھ تو ہے ویسے ہی رنگیں لب و رخسار کی باتاور کچھ خون جگر ہم بھی ملا دیتے ہیں
میں وہ گردن زدنی ہوں کہ تماشے کو مرےشہر کے لوگ کھڑے ہیں بہ سر بام تمام
وہ سر بام کب نہیں آتاجب میں ہوتا ہوں تب نہیں آتا
کیا خبر کب قید بام و در سے اکتا جائے دلبستیوں کے درمیاں صحرا بھی ہونا چاہیئے
لب خرد سے یہی بار بار نکلے گانکالنے ہی سے دل کا غبار نکلے گا
سنتے ہیں چمکتا ہے وہ چاند اب بھی سر بامحسرت ہے کہ بس ایک نظر دیکھ لیں ہم بھی
میرے ہی سنگ و خشت سے تعمیر بام و درمیرے ہی گھر کو شہر میں شامل کہا نہ جائے
سیارگاں میں عجب اضطراب برپا ہےوہ بن سنور کے سر بام آ رہے ہوں گے
سو بار بوسۂ لب شیریں وہ دے تو لوںکھانے سے دل مرا ابھی شکر نہیں پھرا
کوئی یہاں سے چل دیا رونق بام و در نہیںدیکھ رہا ہوں گھر کو میں گھر ہے مگر وہ گھر نہیں
ان کی کیا بات جو ہنس ہنس کے لب رنگیں سےپھول برسانے گئے باغ لگاتے آئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books