aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लर्ज़ी"
میری خاموشیوں میں لرزاں ہےمیرے نالوں کی گم شدہ آواز
لرزاں ہے کسی خوف سے جو شام کا چہرہآنکھوں میں کوئی خواب پرونے نہیں دیتا
اداس خشک لبوں پر لرز رہا ہوگاوہ ایک بوسہ جو اب تک مری جبیں پہ نہیں
روح ارباب محبت کی لرز جاتی ہےتو پشیمان نہ ہو اپنی جفا یاد نہ کر
اپنے ہی سائے سے ہر گام لرز جاتا ہوںمجھ سے طے ہی نہیں ہوتی ہے مسافت میری
کون سمجھے ہم پہ کیا گزری ہے نقشؔدل لرز اٹھتا ہے ذکر شام سے
ثابت ہوا ہے گردن مینا پہ خون خلقلرزے ہے موج مے تری رفتار دیکھ کر
اک خوف سا درختوں پہ طاری تھا رات بھرپتے لرز رہے تھے ہوا کے بغیر بھی
لرز رہی ہے زمیں سہمی لڑکیوں کی طرحپکارتی ہے کہ تنہا نہ چھوڑ کر جانا
ہر ایک شاخ تھی لرزاں فضا میں چیخ و پکارہوا کے ہاتھ میں اک آب دار خنجر تھا
مقدس مسکراہٹ ماں کے ہونٹوں پر لرزتی ہےکسی بچہ کا جب پہلا سپارہ ختم ہوتا ہے
جوئے نغمات پہ تصویر سی لرزاں دیکھیلب تصویر پہ ٹھہرا ہوا نغمہ دیکھا
لرزتی چھت شکستہ بام و در سے بات کرنی ہےمجھے تنہائی میں کچھ اپنے گھر سے بات کرنی ہے
بدن ملبوس میں شعلہ سا اک لرزاں قرین جاںدل خاشاک بھی شعلہ ہوا جلتا رہا میں بھی
خود اپنے آپ سے لرزاں رہی الجھتی رہیاٹھا نہ بار گراں رات کی جوانی سے
تھی درد کی جب تک دل میں کھٹک ہلتا تھا فلک لرزاں تھی زمیںہم آہیں جس دم بھرتے تھے اک محشر برپا ہوتا تھا
اس کی مغرور ہوا تیز قدم چلتی رہیلو لرزتی ہی رہی میری پشیمانی کی
دھمک کہیں ہو لرزتی ہیں کھڑکیاں میریگھٹا کہیں ہو ٹپکتا ہے سائبان مرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books