aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लाऊँगा"
میں چاہتا ہوں یہیں سارے فیصلے ہو جائیںکہ اس کے بعد یہ دنیا کہاں سے لاؤں گا میں
تم سے ملتی جلتی میں آواز کہاں سے لاؤں گاتاج محل بن جائے اگر ممتاز کہاں سے لاؤں گا
اپنوں سے جنگ ہے تو بھلے ہار جاؤں میںلیکن میں اپنے ساتھ سپاہی نہ لاؤں گا
ان کی یاد میں بہتے آنسو خشک اگر ہو جائیں گےسات سمندر اپنی خالی آنکھوں میں بھر لاؤں گا
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گامگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
اپنے کس کام میں لائے گا بتاتا بھی نہیںہم کو اوروں پہ گنوانا بھی نہیں چاہتا ہے
یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گاجو ہم کہیں گے کسی سے کہا نہ جائے گا
مزا جب تھا کہ میرے منہ سے سنتے داستاں میریکہاں سے لائے گا قاصد دہن میرا زباں میری
ہم لکیریں کرید کر دیکھیںرنگ لائے گا کیا یہ سال نیا
لوٹ بھی آیا تو صدیوں کی تھکن لائے گاصبح کا بھولا ہوا شام کو گھر آنے تک
دل کے سنسان جزیروں کی خبر لائے گادرد پہلو سے جدا ہو کے کہاں جائے گا
میں بات کرنے لگا تھا کہ لفظ گونگے ہوئےلغت کے دشت میں کس کو صدا لگاؤں گا میں
عشق کا تیر دل میں لاگا ہےدرد جو ہووتا تھا بھاگا ہے
میں اپنی آنکھوں سے دنیا کو جیت لاؤں گیتو میرے پاؤں کی زنجیر دیکھتے رہنا
اس اعتبار پہ کاٹی ہے ہم نے عمر عزیزسحر کا وقت اجالے بھی ساتھ لائے گا
دل لے گیا ہے مجھ کوں دے امید دل دہیظالم کبھی تو لائے گا میرا لیا ہوا
رنگ لائے گا دیدۂ پر آبدیکھنا دیدۂ پر آب کا رنگ
گذشتہ سال بھی اشرفؔ یہی امید تھی ہم کوکہ یہ جو سال آیا ہے خوشی کی گھڑیاں لائے گا
ہم کہ ہیں بے گھر کوئی وارنٹ لائے گا کہاںجرم کی آسانیاں ہیں لا مکانی میں بہت
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books