aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लाचारी"
تم کو چاہیں بھی اور غیر کے ساتھ بھی دیکھیںتم کیا جانو عشق کی کیا کیا لاچاری ہے
کیوں بھید کھلے لاچاری کا احسان بھی لیں دل داری کاآنکھوں کو نہیں ہم کرتے نم پر دل میں سمندر رکھتے ہیں
چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلےعاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
دیکھا نہیں وہ چاند سا چہرا کئی دن سےتاریک نظر آتی ہے دنیا کئی دن سے
وہ سادگی میں بھی ہے عجب دل کشی لئےاس واسطے ہم اس کی تمنا میں جی لئے
قطرہ نہ ہو تو بحر نہ آئے وجود میںپانی کی ایک بوند سمندر سے کم نہیں
موت نے کر دیا لاچار وگرنہ انساںہے وہ خودبیں کہ خدا کا بھی نہ قائل ہوتا
عجب بہار دکھائی لہو کے چھینٹوں نےخزاں کا رنگ بھی رنگ بہار جیسا تھا
تری تلاش میں نکلے تو اتنی دور گئےکہ ہم سے طے نہ ہوئے فاصلے جدائی کے
کبھی اس راہ سے گزرے وہ شایدگلی کے موڑ پر تنہا کھڑا ہوں
عشق ہے جی کا زیاں عشق میں رکھا کیا ہےدل برباد بتا تیری تمنا کیا ہے
اداسیاں ہیں جو دن میں تو شب میں تنہائیبسا کے دیکھ لیا شہر آرزو میں نے
چین و عرب ہمارا ہندوستاں ہمارارہنے کو گھر نہیں ہے سارا جہاں ہمارا
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کےشہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے
اسی کو دشت خزاں نے کیا بہت پامالجو پھول سب سے حسیں موسم بہار میں تھا
وقت کی موج ہمیں پار لگاتی کیسےہم نے ہی جسم سے باندھے ہوئے پتھر تھے بہت
غم دے گیا نشاط شناسائی لے گیاوہ اپنے ساتھ اپنی مسیحائی لے گیا
دور ساحل سے کوئی شوخ اشارا بھی نہیںڈوبنے والے کو تنکے کا سہارا بھی نہیں
کلیوں میں تازگی ہے نہ پھولوں میں باس ہےتیرے بغیر سارا گلستاں اداس ہے
غیروں کی شکستہ حالت پر ہنسنا تو ہمارا شیوہ تھالیکن ہوئے ہم آزردہ بہت جب اپنے گھر کی بات چلی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books