aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लायक़"
تحسین کے لائق ترا ہر شعر ہے اکبرؔاحباب کریں بزم میں اب واہ کہاں تک
اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔپھر ملیں گے اگر خدا لایا
اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھےوہ آ بھی جائیں تو آئے نہ اعتبار مجھے
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہےاچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہاب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزممیں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
دل مجھے اس گلی میں لے جا کراور بھی خاک میں ملا لایا
پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھےمیں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا
ہم یہاں خود آئے ہیں لایا نہیں کوئی ہمیںاور خدا کا ہم نے اپنے نام پر رکھا ہے نام
ہر ایک دور کا مذہب نیا خدا لایاکریں تو ہم بھی مگر کس خدا کی بات کریں
اٹھا لایا ہوں سارے خواب اپنےتری یادوں کے بوسیدہ مکاں سے
اس کے کمرے سے اٹھا لایا ہوں یادیں اپنیخود پڑا رہ گیا لیکن کسی الماری میں
لایا ہے مرا شوق مجھے پردے سے باہرمیں ورنہ وہی خلوتیٔ راز نہاں ہوں
دل سبھی کچھ زبان پر لایااک فقط عرض مدعا کے سوا
اس سے کہنا کہ دھواں دیکھنے لائق ہوگاآگ پہنے ہوئے میں جاؤں گا پانی کی طرف
یہ تو اب عشق میں جی لگنے لگا ہے کچھ کچھاس طرف پہلے پہل گھیر کے لایا گیا میں
بہت ضخیم کتابوں سے چن کے لایا ہوںانہیں پڑھو ورق انتخاب ہیں مرے دوست
کوئی سایہ نہ کوئی ہم سایہآب و دانہ یہ کس جگہ لایا
کھڑکی کے رستے سے لایا کرتا ہوںمیں باہر کی دنیا خالی کمرے میں
سب پہ جس بار نے گرانی کیاس کو یہ ناتواں اٹھا لایا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books